Share this link via
Personality Websites!
473455
9241
بارے میں سوچے گا، ہر ایک اپنی فکر کرے گا، اِلَّا مَاشَاۤءَ اللہ
یہ مصیبتیں چل رہی ہوں گی کہ دوزخ کو لایا جائے گا، اِس کے بَھڑکنے سے مَخلُوق کےدِل ڈرجائیں گے ، مُقرَّب فِرِشتے اور انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلاَم تک اِس سے پَناہ مانگیں گے اور ہر ایک عافیّت کا سُوال کرے گا۔نفسی نفسی کا سماں ہوگا۔ اے کاش! ہمیں بھی اس دن دوزخ سے آزادی کا پروانہ مل جائے، اے کاش! ہمیں بھی دوزخ کے عذابات سے رہائی مل جائے، اے کاش! ہم بھی پُل صراط کی گھبراہٹوں سے نجات پا جائیں۔ اے کاش! ہم بھی حساب کتاب سے بچنے والے بن جائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
آئیے! اب دل تھا م کر دوزخ کا تعارف بھی سنئے،چنانچہ
حضرت مفتی امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ دوزخ کا تعارف کراتے ہوئے فرماتے ہیں:دوزخ ایک مکان (جگہ )ہے ، جو اس قہار وجَبَّار کے جلال کا مظہر(یعنی جلال ظاہر ہونے کی جگہ) ہے۔جس طرح اللہ پاک کی رحمت و نعمت کی کوئی انتہا نہیں ہے،اسی طرح اس کے غضب و قہر کی بھی کوئی حد نہیں۔ ہر وہ تکلیف و اذیت جو سوچی جائے ،سمجھی جائے ایک ادنیٰ(معمولی) حصہ ہے ربّ کریم کے بے انتہا عذاب کا۔ (بہارِ شریعت، حصہ اول، ۱/۱۶۳ملتقطاًو ملخصاً)
پىارے اسلامى بھائىو!ہمیں ڈرانے کے لیے اللہ پاک نے قرآنِ پاک میں کئی مقامات پر دوزخیوں کو دیئے جانے والے عذابات کاذکر فرمایا ہے،چنانچہ
پارہ15سُوْرۃُ الْکَہفکی آیت نمبر29 میں ارشاد ہوتا ہے:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami