Share this link via
Personality Websites!
473453
9241
دیکھ کر اُنہیں حَقیر جاننے لگیں گے۔اِس پر امیرُالمُؤمنِین رَضِیَ اللہ عَنْہ نے کچھ دیرکے لیے سَرجُھکا لیا پِھر اِرْشاد فرمایا:اے کَعْب!مزید سُنائیں۔تو اُنہوں نے عرض کی:اے امیرُ المؤمنین!اگر دوزخ میں سے بیل کے ناک جتنا حِصہ مَشْرِق میں کھول دِیا جائے تو مغرب میں موجود شخص کا دِماغ اُس کی گرمی کی وجہ سے اُبل کر بَہہ جائے۔ اِس پرامیرُالمؤمنین رَضِیَ اللہ عَنْہ نے کچھ دیرکے لئے سَرجُھکا لیا پِھر جَب اِفاقہ ہوا تو اِرْشاد فرمایا:اے کعب! اور سُنائیں۔تو اُنہوں نے پِھر عرض کی: اے امیرُالمؤمنین! قِیامَت کے دِن دوزخ اس طرح بَھڑکے گا کہ کوئی مقرب فرشتہ یا نبیِ مُرسَل ایسا نہ ہو گا جو گُھٹنوں کے بَل گِر کر یہ نہ کہے: رَبِّ!نَفْسِیْ! نَفْسِیْ!(یعنی اے میرے رَبّ کریم! آج میں تجھ سے اپنی بخشش کے عِلاوہ کچھ نہیں مانگتا)۔
حضرت کَعبُ الاحبار رَضِیَ اللہ عَنْہنے مَزید بتایا :جب قِیامت کا دِن آئے گا تو اللہ پاک پچھلوں اور اگلوں کو ایک ٹِیلے پر جَمْع فرمائے گا، پِھر فِرِشتے اُتر کر صَفیں بَنائیں گے۔ اِس کے بعد اللہ پاک اِرشاد فرمائے گا:اے جبرائیل! دوزخ کو لے آؤ۔ تو حَضْرتِ جبرائیل عَلَیْہِ ا لسَّلَام دوزخ کو اِس طرح لے کر آئیں گے کہ اُس کی سَتَّر ہَزار(70000) لگاموں کو کھِینچا جا رہا ہو گا، پھر جَب دوزخ مَخلوق سے سو(100) برس کی راہ پر پہنچے گی تو اُس میں اتنی شدید بھڑک پیدا ہو گی کہ جس سے مخلوق کے دِل دہل جائیں گے، پھر جب دوبارہ بھڑک پیدا ہوگی تو ہر مُقرَّب فِرِشتہ اور نبیِّ مرسَل گُھٹنوں کے بَل گِر جائے گا، پِھر جَب تیسری مَرتَبہ بھڑکے گی تو لوگوں کے دِل گَلے تک پہنچ جائیں گے اورعقلیں گھبرا جائیں گی، یہاں تک کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام عَرْض کریں گے :میں تیرے خَلیل ہونے کے صَدْقے صِرف اپنے لئے سُوال کرتا ہوں۔ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام عرض گزار ہوں گے:یاالٰہی!میں اپنی دعاکے صَدْقے صِرف اپنے لئے سُوال کرتا ہوں۔حضرت عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام عَرْض کریں گے:یاالٰہی! تُو نے مجھے جو عِزت دی ہے، اس کے صَدْقے میں صرف اپنے لیے سُوال کرتا ہوں ،اُس مریم(رَضِیَ اللہ عَنْہا) کیلئے سُوال
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami