Share this link via
Personality Websites!
473472
9241
ۃ المناجیح،۱/۲۸۷) *حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عَنْہا فرماتی ہیں: رسولُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے تمام کاموں میں دائیں جانب سے ابتدا کرنے کو پسند فرماتے تھے۔(بخاری،کتاب الوضوء،باب التیمن فی الوضوء والغسل،۱/۸۱،حدیث:۱۶۸)* سیدھے ہاتھ سے کھایئے،اُلٹے ہاتھ سے کھانا،پینا، لینا، دینا، شيطان کا طریقہ ہے۔(کھانے کا اسلامی طریقہ،ص۸)*کسی کو پانی پلاتے وقت جگ سیدھے ہاتھ میں ہو تا ہے جبکہ گلاس اُلٹے میں اور اُلٹے ہاتھ سے گِلاس دوسروں کودیتے ہیں، کسی سے جگ اور گلاس دونوں لینے ہوں تو ہم دونوں ہاتھوں سے ایک ساتھ لے لیتے ہیں جبکہ یہ طریقہ غلط ہے پہلے سیدھے ہاتھ سے جگ لیں اور پھر جگ کو اُلٹے ہاتھ میں پکڑلیں تاکہ سیدھا ہاتھ خالی ہو جائے اور اب سیدھے ہاتھ سے گلاس لے لیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”آندھی کے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
اَللّٰهُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ خَیْرَھَا وَ خَیْرَ مَا فِیْھَا وَ خَیْرَ مَا اُرْسِلَتْ بِہٖ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَا فِیْھَا وَشَرِّ مَا اُرْسِلَتْ بِہٖ۔
ترجَمہ: اےاللہ میں تجھ سے اس (آندھی) کی جو کچھ اس میں ہےاور جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے، اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس (آندھی) کے شر سےاور جو اس میں ہے اور جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے ۔ (مدنی پنج سورہ، ص211)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami