Share this link via
Personality Websites!
473470
9241
حضرت اَحْمدصاوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بَعْض بُزرگوں سے نَقْل کرتے ہیں:اِس دُرُود شریف کو ایک بار پڑھنے سے چھ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصِل ہوتا ہے۔([1])
(5)قُربِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ
ایک دن ایک شَخْص آیا تو حُضُورِ انور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَ سَلَّمَ نے اُسے اپنے اور صِدّیقِ اکبر رَضِیَ اللہ عَنْہ کے درمِیان بِٹھا لِیا۔ اِس سے صَحابَۂ کرام رَضِیَ اللہ عَنْہم کو تَعَجُّب ہوا کہ یہ کون ذِی مَرتبہ ہے !جب وہ چلا گیا تو سرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: یہ جب مُجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے ۔([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃِ
رسولِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ شفاعت نشان ہے:جو شخص یوں دُرودِ پاک پڑھے،اُس کے لیےمیری شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔([3])
جَزَی اللہ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami