Share this link via
Personality Websites!
473452
9241
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آج کے اجتماع میں سب سے پہلے ہم دوزخ کے بارے میں سُنیں گےکہ دوزخ کیا ہے، اس کےبعد بزرگوں کے خوفِ آخرت اور خوفِ دوزخ کے کچھ واقعات سنیں گے۔ جبکہ آخر میں مختلف گناہوں پر دوزخ میں ہونے والے عذابات کے بارے میں سنیں گے۔ اے کاش! دلجمعی کے ساتھ اول تا آخرمکمل بیان سننے کی سعادت مل جائے۔
آئیے! دوزخ سے مُتَعلِّق ایک عبرت آموز حکایت سنتے ہیں ،چنانچہ
”جہنم میں لے جانے والے اعمال“جلد1 صفحہ نمبر97 پرلکھا ہے:ایک مَرتَبہ اَمِیْرُالمُؤمنِین حضرت عُمر بِن خَطَّا ب رَضِیَ اللہ عَنْہ نے حَضْرتِ کَعبُ الاَحبار رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ سے اِرشاد فرمایا: اے کَعْب! ہمیں ڈَر والی کچھ باتیں سُنائیں۔تو حضرت کعب رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ نے عرض کی :اے امیرُ المؤمنین! اگر آپ قِیامَت کے دِن سَتّر(70) انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے عمل لے کر بھی آئیں تو قِیامت کے اَحوال
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami