Share this link via
Personality Websites!
473465
9241
حضرت علّامہ مولانامفتی محمدامجدعلی اَعْظَمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں:غَیّ دوزخ میں ایک وادی ہے جس کی گرمی اور گہرائی سب سے زیادہ ہے،اس میں ایک کنواں ہے،جس کا نام ہَب ہَب ہے، جب دوزخ کی آگ بجھنے پر آتی ہے،اللہ پاکاس کنوئیں کو کھول دیتا ہے جس سے و ہ بَدَسْتور بھڑکنے لگتی ہے ،یہ کنواں بے نمازیوں،بدکاری کرنے والوں، شرابیوں، سُود خوروں اور ماں باپ کوتکلیف دینے والوں کے لیے ہے۔
(بہارِشریعت،۱/۴۳۴ملتقطاًوملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! غیبت بھی ایک ایسا گناہ ہے جو دوزخ کے عذابات کا حق دار بنا سکتا ہے۔ کسی مسلمان کی غیرموجودگی میں کسی ایسے عیب کا ذِکر کرنا، جو اس میں موجود ہوغیبت کہلاتا ہےاور غیبت کرنا گناہِ کبیرہ ،قطعی حرام اوردوزخ میں لے جانے والا کام ہے،غیبت کرنے والوں کے لئے دوزخ میں درد ناک عذابات ہوں گے ،چنانچہ
آگ اور پانی کے درمیان دوڑتا ہوگا
حضور نبیِّ کریم، رء ُوفٌ رَّحیمصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا:چار طرح کےدوزخی حَمِيم اور جَحِيم(یعنی کھولتے پانی اور آگ )کےدرمیان بھاگتے پھرتے وَیل وثُبُور (یعنی ہلاکت)مانگتے ہوں گے۔ ان میں سےایک شخص وہ ہوگا کہ جو اپنا گوشت کھاتا ہوگا ۔دوزخی کہیں گے:اس بد بخت کو کیا ہوا ہماری تکلیف میں اِضافہ کئےدیتا ہے؟ کہا جائے گا:یہ”بدبخت “لوگوں کا گوشت کھاتا(یعنی غیبت کرتا)اور چغلی کرتا تھا ۔
(ذم الغیبۃ لابن ابی الدنیا، ص۸۹ ،حدیث: ۴۹)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami