Share this link via
Personality Websites!
473464
9241
تو فوراً دوزخ کے عذابات کو یاد کیجئے،کیونکہ تکبُّر بہت بُری عادت ہے ، جس بدنصیب کوتکبُّر کی بیماری لگ جائےاسے تباہی و بربادی کےدہانےپہ لاکھڑا کرتی ہے اور بالآخر اسےدوزخ کا حقدار بنادیتی ہے،چنانچہ
حضرت عبداللہبن عمررَضِیَاللہ عَنْہُمَافرماتے ہیں:دوزخ میں ایک محل ہےجس کا نام بُوْلَس ہے،اس میں ظالم اورمتکبر لوگ داخل ہوں گے، یہ سب آگوں کامرکز ہے، سب بُرائیوں سے زیادہ بُرا ہے، سب غمناکیوں سے زیادہ غمناک ہے،سب موتوں کی موت ہے اور بدترین کنوؤں سے بد ترین ہے۔(التخويف من النارلابن رجب،ص۸۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
(2) نمازیں قضا کرنے والوں کا عذاب
پیارےاسلامی بھائیو!دوزخ میں جن بد نصیبوں کو دردناک اور ہولناک عذابات کا سامنا کرنا پڑے گا،ان میں نمازیں قضا کرنے والے بھی شامل ہیں ،جنہیں دوزخ کی ”غَی“نامی وادی میں ڈالاجائےگا،چنانچہ
اللہ پاک پارہ 16سورۂ مریم آیت نمبر 59میں ارشاد فرماتاہے:
فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹) (پ۱۶،سورہ مریم:۵۹)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان:تو ان کے بعد وہ نالائق لو گ ان کی جگہ آئے جنہوں نے نمازوں کو ضائع کیا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی تو عنقریب وہ جہنم کی خوفناک وادی غی سے جاملیں گے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami