Share this link via
Personality Websites!
473462
9241
پاس کی جگہ گیلی ہو رہی تھی۔ میں نے گمان کیا کہ آپ نے یہاں وضو کیا ہوگا اور یہ اسی کا اثر ہے۔ تو مجھے آپ کے گھر میں رہنے والی ایک بوڑھی عورت نے بتایا : یہ زمین آپ کے آنسوؤں کی وجہ سے گیلی ہے۔(اللہ والوں کی باتیں، ۶/۳۰۵۔۳۰۶)
تفسیر صراطُ الْجِنان میں اس آیتِ کریمہ کے تحت لکھا ہے: دوزخ میں دوزخی کو جب پیپ کا پانی پلایا جائےگا تو وہ ا س کی کڑواہٹ کی وجہ سے بڑی مشکل سے تھوڑے تھوڑے گھُونٹ لے گا اور ا س کی قباحت و کراہت(ناپسندیدگی) کی بنا پر ایسا لگےگا نہیں کہ وہ اسے گلے سے اتار لے اور مختلف عذابات کی صورت میں ہر طرف سے موت کے اسباب اس کے پاس آئیں گے ،لیکن وہ مرے گا نہیں کہ مر کر ہی راحت(سکون) پالے اور اسےہر عذاب کے بعد اس سے زیادہ شدید اور سخت عذاب ہوگا۔(صراط الجنان،٥/۱۵۸)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے اسلامى بھائىو!ابھی ہم نے بزرگوں کے خوفِ دوزخ کے کچھ واقعات سُنے ہیں۔ ہم میں سے ہر ایک کو دوزخ کی پیٹھ پر قائم پُل صِراط سے گزرنا ہے۔ اگر ہم اپنے دل میں دوزخ کی ہولناکیوں کا ڈر پیدا کریں گے تو ربّ کریم کی رحمت سے امید ہے کہ دوزخ سے نجات پا جائیں گے۔ دوزخ کے عذابات بے شمار ہیں۔بعض روایات میں مختلف گناہوں کے مختلف عذابات بتائے گئے ہیں۔آئیے! ایسے ہی3 گناہوں کا تذکرہ سنتے ہیں اور ان گناہوں سےبچنے کی بھی پکی نِیَّت کرتے ہیں،چنانچہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami