Share this link via
Personality Websites!
473461
9241
خوش خبری عطا فرمائی)۔ حضرت عمر رَضِیَ اللہ عَنْہ نبیِّ رحمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ كے فیض یافتہ اور تربیت یافتہ ہیں، کامل علم و عمل والے اور خوفِ خدا کے پیکر تھے۔بلند مرتبہ پر فائز ہونے کے باوجود دوزخ کے عذابات کو یاد کر کے رونا اور آہ و زاری کرنا آپ کے معمولات میں شامل تھا۔
ایک بار امیر المؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عَنْہ نے پارہ27سورۃ الطور کی آیت نمبر7 اور8 کی تلاوت کی:
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ(۷) مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ(۸) (پ۲۷،الطور:۷۔۸)
ترجمۂ کنزالعرفان:بیشک تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے۔ اسے کوئی ٹالنے والا نہیں ۔
یہ پڑھ کر آپ پر ایسی رِقّت طاری ہوئی کہ آپ کی سانس ہی اُکھڑ گئی اوریہ کیفیت کم وبیش 20 روز تک طاری رہی۔
(فضائل القرآن لابی عبید،باب ما یستحب … الخ،ص۱۳۷)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت عطا رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کا خوفِ دوزخ
حضرت علاء بن محمد رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:میں حضرت عطاء سلیمی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کے گھر میں داخل ہوا اس وقت آپ پر بے ہوشی طاری تھی۔ میں نےاِن کی زوجہ اُمِّ جعفر سے پوچھا:حضرت عطاء سلیمی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ اس حال میں کیوں ہیں؟ کہا: ہماری پڑوسن نے تنور جلایا، انہوں نے جلتا تنور دیکھا تو بے ہوش ہوکر گِرپڑے۔
حضرت ابراہیم محلی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کا بیان ہے:میں حضرت عطاء سَلیمی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کے گھر گیا تو میں نے انہیں گھر میں نہ پایا، اچانک مجھے آپ ایک کمرے کے کونے میں بیٹھےنظر آئے اور آپ کے آس
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami