Share this link via
Personality Websites!
473460
9241
ایک اور حدیثِ پاک میں ہے : اگر دوزخ کے ہتھوڑوں میں سے کوئی ہتھوڑا زمین پر رکھ دیا جائے تو تمام جِنّ و اِنس جمع ہو کر بھی اُس کو زمین سے نہیں اُٹھا سکتے۔(مسنداحمد،مسند ابی سعید خدری، ۴/۵۸، حدیث:۱۱۲۳۳)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے اسلامى بھائىو!غور کیجئے! آج دُنیَوی آگ سَہنے کی کسی میں طاقت نہیں تو دوزخ کی آگ کیسے برداشت ہوسکے گی؟لہٰذاعافِیَّت اِسی میں ہے کہ دوزخ کی ہولناکیوں، پُل صِراط کی مصیبتوں اور آخِرت میں پیش آنے اور ہوش اُڑا دینے والےحالات کوپیشِ نَظَررکھتے ہوئے اُن سے بچنے کا سامان کریں۔
اے عاشقانِ اولیا!اگر ہم بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے معمولات کو دیکھیں تو ہمیں اندازہ ہوگا کہ وہ پاکیزہ صفات لوگ نمازیں پڑھتے، خوب خوب عبادتیں کرتے، روزے رکھتے، فرائض و واجبات کو پورا کرتے، گناہوں کے قریب بھی نہ جاتے مگر ان کا حال یہ تھا کہ خوفِ دوزخ سے لرزتے رہتے اور اس سے ہمیشہ پناہ مانگتے رہتے، خود مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ عذابِ دوزخ سے پناہ مانگتے۔یہی حال صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور دیگر بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا تھا۔ آئیے! بزرگوں کے خوفِ آخرت کی چند حکایتیں سنتے ہیں،چنانچہ
اَمِیْرُالمؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عَنْہ کا شُمارعشرۂ مبشرہمیں ہوتا ہے(یعنی ان10خوش نصیب صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں آپ شامل ہیں جنہیں ایک ساتھ مالکِ جنت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جنّت کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami