Share this link via
Personality Websites!
473220
9231
ہے۔
بیشک عزّت ساری کی ساری اللہ پاک کے ہاں ہے، یہ کفّار ذلیل و خوار ہو جائیں گے، آپ کی عزّتوں کے پرچم پہلے ہی انتہائی بلند ہیں، اور بلند ہو جائیں گے۔
فرش والے تیری شوکت کا عُلُو کیا جانیں
خُسْرَوا عرش پہ اُڑتا ہے پھریرا تیرا([1])
قسم سے آپ کا ذِکْر بلند ہو گیا
روایات میں ہے: فتح مکّہ کا موقع تھا، وہ شہر جہاں سے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ہجرت کر کے تشریف لے گئے تھے، وہ گلیاں جہاں آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے جاں نثاروں یعنی صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم پر ظُلْم و سِتَم کے پہاڑ توڑے گئے تھے، وہ گھر، وہ محلے جہاں مسلمانوں کا جینا دُشْوار ہو گیا تھا، 9 ہجری (یعنی ہجرتِ مدینہ سے 9 سال بعد) پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ان گلیوں، ان محلوں، اس شہرِ مکہ میں فاتِح بن کر تشریف لائے، اس پاکیزہ شہر کو کفر و شرک کی گندگی سے پاک کر دیا گیا، کعبہ مبارَک جسے زمانۂ جاہلیت میں شِرْک سے آلُودہ کر دیا گیا تھا، ایک بار پِھر اسے مرکزِ تَوْحِیْد بنا دیا گیا، اس موقع پر مکّہ کے بڑے بڑے سردار موجود تھے۔
یُوں کہہ لیجیے کہ سارے مکّے والوں کی نگاہیں ہی پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی جانِب لگی ہوئی تھیں۔ اتنے میں ظہر کی نماز کا وقت ہو گیا۔
اب پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنے سچّے عاشِق حضرت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami