Share this link via
Personality Websites!
473219
9231
کتابوں میں لکھا ہے: اَبُولَہب جو پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی گستاخیاں کیا کرتا تھا، مَعَاذَ اللہ! جسمِ پاک پر پتھر برسایا کرتا تھا، اسے بہت بُری بیماری لگی، اتنی سخت بیماری تھی کہ اس کے بدن سے بدبُو اُٹھتی تھی، آخر اسی بیماری میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر گیا، اس کے اپنے سگے بیٹے اس کے قریب آنے کی ہمت نہ کرتے تھے، کئی دِن تک اس کی لاش یونہی پڑی سٹرتی رہی، آخر جب بدبُو پھیلنے لگی تو لوگوں کے طعنوں کے ڈَر سے ایک گڑھے میں لاش رکھوا کر اُوپَر سے پتھر ڈال دئیے گئے۔([1])
وہی دُھوم اُن کی ہے ماشآءاللہ! مٹ گئے آپ مٹانے والے([2])
اللہ پاک نے فرمایا:
وَ لَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْۘ-اِنَّ الْعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًاؕ- (پارہ:11، سورۂ یونس:65)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور تم ان کی باتو ں کا غم نہ کروبیشک تمام عزّتوں کا مالک اللہ ہے۔
یعنی اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! یہ کفّار جو آپ کی گستاخیاں کرتے ہیں، جملے کَسْتے ہیں، آپ کی ذاتِ پاک کے مُتَعَلِّق نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں، اِن کی یہ باتیں آپ کو غم میں مُبتَلا نہ کریں۔ کیونکہ
اِنَّ الْعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًاؕ- (پارہ:11، سورۂ یونس:65)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:تمام عزّتوں کا مالِک اللہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami