Share this link via
Personality Websites!
473218
9231
لَهُمْ عِزًّاۙ(۸۱) (پارہ:16، سورۂ مریم:81)
لیے کہ وہ انہیں زور دیں ۔
یعنی غیر مسلم، مکّہ کے مُشْرِکین جو تھے، وہ اللہ پاک کو چھوڑ کر باطِل اور جھوٹے خُداؤں کی عِبَادت کیا کرتے تھے، کیوں کرتے تھے: فرمایا:
لِّیَكُوْنُوْا لَهُمْ عِزًّاۙ(۸۱) (پارہ:16، سورۂ مریم:81)
ترجمۂ کنزُ الْاِیْمان: کہ وہ انہیں زور دیں ۔
یعنی وہ عزّت کی طلب میں اتنے سارے جھوٹوں کے سامنے سَر جھکایا کرتے تھے۔([1]) مگر... کیا انہیں عزّت مل سکی؟ نہیں ملی۔
یہ ایک سجدہ جسے تُو گِراں سمجھتا ہے ہزار سجدے سے دیتا ہے آدمی کو نجات([2])
یعنی بندے بندے کے آگے سَر جھکانے، جھک کر سلامیاں دینے سے عزّت نہیں ملتی، ایک سجدہ جو اِخْلاص کے ساتھ اللہ پاک کے حُضُور کیا جاتا ہے، وہ عزّتوں کی مِعْراج تک پہنچا دیتا ہے۔
مکہ کے غیر مسلموں نے سینکڑوں جھوٹے خُداؤں کے سامنے سجدے کیے، اپنے ماتھے گِھسائے، اُن پتھر کے مُجَسَّمُوں کی وجہ سے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ دُشمنی کی، گستاخیوں کی جسارت کی، مسلمانوں پر ظُلْم و سِتَم ڈھائے ، یہاں تک کہ مسلمانوں کو ہجرت کر جانی پڑی۔ آخِر کیا ہوا؟ عزّت ملی؟ نہیں ملی۔ عُتْبَہ، شَیْبَہ، اَبُوجَہل، اَبُولَہب سب ذِلّت اُٹھا کر موت کے گھاٹ اُتر گئے۔
وہی دُھوم اُن کی ہے ماشآءاللہ! مٹ گئے آپ مٹانے والے([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami