Share this link via
Personality Websites!
473217
9231
جھونپڑی کو تباہ کر دیا۔
بڑھیا واپس آئی تو اپنا گھر گِرا پڑا دیکھا، اب بڑھیا نے کچھ نہیں کیا، نہ بادشاہ کو گالیاں دِیں، نہ کسی کے دروازے پر جا کر رَوئی، چِلّائی، بَس آسمان کی طرف نگاہ اُٹھائی اور کہنے لگی: اے اللہ پاک! اگر میں یہاں موجود نہیں تھی تَو تُو تَو دیکھ ہی رہا تھا، اے مالِکِ کریم! سب بادشاہوں کے بادشاہ اس ظالِم بادشاہ نے میرا گھر گِرا دیا ہے۔ بس بڑھیا کی اِس فریاد کی دَیْر تھی کہ اُسی وقت زلزلہ آیا اور بادشاہ کا محل مٹی میں مِل گیا۔([1]) تَو فرمایا؛
وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُؕ- (پارہ:3، سورۂ آل عمران:26)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تُو جسے چاہتاہے سلطنت عطا فرماتا ہے اور جس سے چاہتا ہے چھین لیتا ہے۔
مزید فرمایا:
وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُؕ-بِیَدِكَ الْخَیْرُؕ-اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(۲۶) (پارہ:3، سورۂ آل عمران:26)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور توجسے چاہتا ہے عزّت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذِلَّت دیتا ہے ،تمام بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے، بیشک تو ہر شے پر قدرت رکھنے والاہے۔
سُبْحٰنَ اللہ!پتا چلا؛ عزّت بھی اللہ پاک دیتا ہے، ذِلّت کسی کو ملتی ہے تو وہ بھی اللہ پاک ہی کی جانِب سے آتی ہے۔
قرآنِ کریم میں ہے:
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّیَكُوْنُوْا
ترجمۂ کنزُ الْاِیْمان:اور اللہ کے سِوا اَور خُدا بنا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami