Share this link via
Personality Websites!
473216
9231
پاک سے کروائی ہے۔ مولانا حَسَن رضا خان رَحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں نا؛
قُلْ کہہ کر اپنی بات بھی لَبْ سے ترے سُنی
اللہ کو ہے اتنی تِری گفتگو پسند([1])
خیر! فرمایا: اے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! آپ کہیے:
اَللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِی الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ٘- (پارہ:3، سورۂ آل عمران:26)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اے اللہ !مُلک کے مالِک! تُو جسے چاہتاہے سلطنت عطا فرماتا ہے اور جس سے چاہتا ہے چھین لیتا ہے۔
سلطنت ہو یا حکومت، تاج و تخت ہوں یا بڑے عہدے، سب کا مالِک بلکہ دُنیا کے ذرّے ذرّے کا مالِک اللہ پاک ہے، کتنی بڑی بڑی سلطنتیں گزریں، کیسا کیسا مَضْبُوط نظام تھا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ سلطنت بھی کبھی ختم ہو سکتی ہے عزّت و سلطنت کا مالِک اللہ پاک ہے، جب اللہ پاک نے چاہا وہ سلطنتیں تباہ وبرباد ہو کر فَنا کے گھاٹ اُتَر گئیں۔
ایک واقعہ کتابوں میں لکھا ہے: ایک بادشاہ تھا، بڑی عزّت رکھتا تھا، بڑی سلطنت تھی، نوکر چاکر، فوج، خزانے سب کچھ تھا، اِتفاق ایسا ہوا کہ بادشاہ کے محل کے سامنے ہی ایک بڑھیا کی چھوٹی سی جھونپڑی تھی، وہ جگہ اِس بڑھیا کی ملکیت میں تھی، ظاہِر ہے عالیشان محل کے قریب ہی چھوٹی سی جھونپڑی بُری لگتی تھی، محل کی شان و شوکت میں فرق آتا تھا، بادشاہ نے بڑھیا کو کہا کہ اپنی یہ زمین مجھے فروخت کر دو۔ مگر بڑھیا نہ مانی، ایک دِن ایسا ہوا کہ بڑھیا کسی کام سے جنگل کی طرف گئی تھی کہ بادشاہ نے سپاہی بھیجے اور اس کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami