Share this link via
Personality Websites!
473215
9231
کپڑے کی مارکیٹ میں پہنچتے ہیں تو اللہ پاک نے فرمایا:
فَلِلّٰهِ الْعِزَّةُ جَمِیْعًاؕ- (پارہ:22، سورۂ فاطر:10)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:توساری عزّت اللہ ہی کے پاس ہے۔
یعنی عزّت چاہیے تَو اِس کے لیے مال و دولت کے پیچھے مت بھاگو! وہاں سے عزّت نہیں ملتی *عزّت چاہیے تو عہدے اور مَنْصَبْ کے پیچھے مت بھاگو! *عزّت چاہیے تو اس کے لیے کُرسِی، اچھے اَلْقاب، رشتے داروں کے اہتمامات وغیرہ کے پیچھے مت پڑو! *جگہ جگہ بھیک مت مانگتے پِھرو کہ فُلاں نے میری عزّت نہیں کی، فُلاں نے مجھ سے کھڑے ہو کر سلام نہیں لیا *فرمایا: عزّت ساری کی ساری اللہ پاک کے ہاں ہے، وہی عزّت کا مالِک ہے، وہی شرف و عظمت و بزرگی عطا فرمانے والا ہے، عزّت چاہتے ہو تو اسی رَبِّ رحمٰن کے درِ پاک پر سَر جھکا دَو، اللہ پاک عزّتوں کی معراج پر پہنچا دے گا۔
بڑی خوبصُورت آیتِ کریمہ ہے، بار بار پڑھنی چاہیے ، سمجھ کر پڑھنی چاہیے ۔ غیر مُسْلِم جو تھے، وہ اپنے مال و دولت، تاج و تخت و حکومت پر بھروسہ کرتے تھے، اُن کا ماننا تھا کہ یہ تھوڑے سے مسلمان ہمارا کیا بگاڑ لیں گے؟ تاج و تخت و حکومت ہمارے پاس ہے، دُنیا میں عزّت، واہ وا تَو سب ہماری ہے، ہمارا رُعب ہے، ہمارا ہی ہر طرف دَبْدَبَہ ہے، بھلا ہمیں پست کون کر سکتا ہے، اللہ پاک نے اپنے محبوبِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے فرمایا:
قُل (پارہ:3، سورۂ آل عمران:26)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یوں عرض کرو:
سُبْحٰنَ اللہ! اپنی تعریف اللہ پاک نے اپنے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زبانِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami