Share this link via
Personality Websites!
473232
9231
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ:مسلمان پر لعنت کرنا ناجائز وگناہ ہے۔
وضاحت:ہمارے ہاں دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ بات بات پر ایک دوسرے پر لعنت بھیجتے ہیں، یہ بات یاد رکھیے! لعنت کرنا ناجائز وگناہ ہے۔([1])احادیثِ کریمہ میں مچھر، ہوا جمادات پر بھی لعنت کرنے سے منع کیا گیا ہے، ترمذی شریف میں ہے، پیارے آقا،مکی مَدَنی مصطفےٰصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نےفرمایا: لَيْسَ المُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ وَلَا اللَّعَّانِ وَلَا الْفَاحِشِ وَلَا الْبَذِيِّ مسلمان طعنے دینے والا، لعنت کرنے والا، فحش (یعنی گندی) اوربیہودہ باتیں کرنے والا نہیں ہوتاہے۔([2])اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ناگہانی موت اور چوری سے حفاظت کا وظیفہ
بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اگر کوئی رات کو سوتے وقت 21 بار بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ لے تو اِنْ شَآءَ اللہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami