Share this link via
Personality Websites!
473230
9231
عزّت نہیں بنتی...!! آج لوگ میک اَپ پر ہزاروں رَوپے لگاتے ہیں، لڑکے بھی نہ جانے کیا کیا فیشن کرتے ہیں، مہنگے مہنگے جوڑے خریدتے ہیں *کڑک دار جوڑا *بازُو اور گریبان کے بٹن کھلے *سامنے والی جیب میں نظر آتا ہوا 5 ہزار کا نوٹ *کلائی پر مہنگی گھڑی *ہاتھ میں مہنگا موبائل، یہ سب حلیہ اپنا کر بھی لوگ کہتے ہیں: جانتے ہو میں کون ہوں؟ *بعض اپنی باڈی پر بہت تَوَجُّہ دیتے ہیں، جِمْ شِمْ کرنا اور نہ جانے کیا کیا طریقے اپناتے ہیں، صحت مند رہنے کے لیے ورزش کرنے میں یقیناً کوئی حرج نہیں ہے، البتہ! بعض نوجوانوں کا ذِہن ہوتا ہے کہ میری باڈی دیدہ زیب ہو گی تو لوگ عزّت کریں گے۔
پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اللہ پاک تمہاری صُورتیں نہیں دیکھتا، رنگ رُوپ نہیں دیکھتا، اللہ پاک تمہارے دِلوں پر نظر فرماتا ہے۔ لہٰذا عزّت چاہیے تو اپنے دِل کو پاک صاف کر لو! اللہ پاک تمہیں دُنیا اور آخرت میں عزّتوں سے نواز دے گا۔
بہر حال! اگر ہم عزّت کے طلب گار ہیں، اس کا بہترین بلکہ واحِد طریقہ یہی ہے کہ ہم اللہ پاک کے ساتھ اپنا دِل لگائیں، اللہ پاک کے حُضُور سر جھکائیں، جتنا اللہ پاک کے ساتھ اپنا تَعَلُّق مَضْبُوط کریں گے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اتنی ہی عزّت نصیب ہو گی۔ میں ایک سادہ سی مثال عرض کرتا ہوں: حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ علیہ کے زمانۂ پاک میں وقت کا بادشاہ اور خلیفہ کون تھا...؟ شاید ہم میں سے کسی کو اس کا نام بھی مَعْلُوم نہ ہو، حالانکہ وہ بھی بغداد ہی میں تھا، تاج و تخت و حکومت رکھتا تھا، اِس کے باوُجُود ہمیں اس کا نام تک مَعْلُوم نہیں جبکہ 11 وِیں والے پیر کو ہمارا بچہ بچہ جانتا ہے۔ یہ دائمی عزّت ہے جو اللہ پاک کی فرمانبرداری سے ملا کرتی ہے۔ لہٰذا عزّت ساری کی ساری اللہ پاک کے ہاں ہے، عزّت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami