Share this link via
Personality Websites!
473229
9231
رہتا ہو تو عزّت ملتی ہے مگرایسا نہیں ہے، اللہ پاک فرماتا ہے:
مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْعِزَّةَ فَلِلّٰهِ الْعِزَّةُ جَمِیْعًاؕ- (پارہ:22 ،سورۂ فاطر:10)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: جو عزّت کا طلب گار ہو تو ساری عزّت اللہ ہی کے پاس ہے۔
ساری عزّت اللہ پاک کے ہاں ہے،عزّت و ذِلّت کا مالِک رَبِّ کائنات ہے، اُس کے دروازے پر آئیں، یہاں سَر جھکائیں، گُنَاہوں سے توبہ کریں، اپنے مالِکِ کریم کے حُضُور حاضِر ہو کر عرض کر یں: مولیٰ! بھاگا ہوا بندہ حاضِر ہے، اے مالِکِ کریم! قُبُول فرما لے، اس بندۂ گنہگار پر کرم فرمادے، بندہ اپنے گُنَاہوں، نافرمانیوں پر سچّے دِل سے شرمندہ ہو کر عرض کرے:
میں بندۂ عاصِی ہوں، خطا کار ہوں مولیٰ! لیکن تِری رحمت کا طلبگار ہوں مولیٰ!
وابستہ ہے اُمِّید مِری تیرے کرم سے تیرا ہوں، فقط تیرا پَرسْتَارہوں مولیٰ!
یہ ہے عزّت ملنے کا درست راستہ ، یہاں جھک کر دیکھیے! اللہ کریم نوازے گا،اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!ضرور نوازے گا۔
عزّت دِل کی اِصْلاح سے ملتی ہے
حدیثِ پاک میں ہے:
اِنَّ اللہ لَا یَنْظُرُ اِلٰی صُوَرِکُمْ وَ اَمْوَالِکُمْ وَ لٰکِنْ یَّنْظُرُ اِلیٰ قُلُوْبِکُمْ
ترجمہ: اللہ پاک تمہاری صُورتیں اور تمہارے مال نہیں دیکھتا بلکہ اللہ پاک تمہارے دِل دیکھتا ہے۔ ([1])
پتا چلا؛ عزّت کا معیار رنگ رُوپ نہیں ہے، 10، 10 ہزار والے جوڑے پہننے سے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami