Share this link via
Personality Websites!
473228
9231
واقعی حقیقت ہے کہ رات کو بچہ نہ سوتا تو مائیں کہا کرتی تھیں: بیٹا! سو جاؤ!ورنہ فضیل ڈاکو آ جائے گا۔([1]) جس راستے پر آپ ہوتے، لوگ ڈر کے مارے اس راستے سے نہیں گزرا کرتے تھے مگر جب آپ نے توبہ کی،جن کا مال لُوٹا تھا، واپس کیا، سارےحقوق ادا کیے ، اللہ پاک کی عِبَادت میں، نیک کاموں میں مَصْرُوف ہوئے تو یہی حضرت فضیل بن عیاض رَحمۃُ اللہ علیہ تھے کہ وقت کا بادشاہ آپ کے دروازے پر کھڑا تھا اور انتہائی عاجزی سے عرض کر رہا تھا:عالی جاہ! ایک بار ملاقات کا وقت عطا کر دیجئے!([2])
*ایسے ہی حضرت بِشر حافِی رَحمۃُ اللہ علیہ؛ توبہ سے پہلے شرابی تھے، بچہ بچہ آپ کو شرابی کہتا تھا، آپ کے ملنے کا ایک ہی ٹھکانہ تھا اور وہ تھا؛ شراب خانہ۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ شرابیوں، نشہ کرنے والوں کو آج کل ہمارے مُعَاشرے میں کتنی عزّت دی جاتی ہے...! تو اس دَورمیں جب کہ نیکی غالِب تھی، اُس وقت شرابیوں کو کن نگاہوں سے دیکھا جاتا ہو گا مگر اللہ کریم کی رحمت کے قربان جائیے! حضرت بِشر حافِی رَحمۃُ اللہ علیہ نے توبہ کی، نیک رستے کے مُسَافِر ہوئے تو رَبِّ کائنات نے ایسی عزّت سے نوازا کہ جس رستے سے آپ گزرتے تھے، جانور بھی اس رستے کا ادب کرتے اور اس پر گندگی نہیں کیا کرتے تھے۔([3])
یہ ہے عزّت ...!! ہمارے ہاں لوگ سمجھتے ہیں* عزّت پیسے سے ملتی ہے *مَنْصَب اور عہدوں سے ملتی ہے *سُوٹ بُوٹ سے عزّت ملتی ہے*بندے کے پاس مہنگی گاڑی ہو *مہنگا موبائل ہاتھ میں ہو*ہزاروں کے کپڑے پہنے ہوں *عالی شان کوٹھیوں میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami