Share this link via
Personality Websites!
473227
9231
سُودی لَیْن دَین تھا، سب ختم کیا اور اللہ پاک کی عِبَادت میں مَصْرُوف ہو گئے۔([1])
مَحبت میں اپنی گُما یاالٰہی! نہ پاؤں میں اپنا پتا یاالٰہی!
عبادت میں گزرے مِری زندگانی کرم ہو کرم یَاخدا! یاالٰہی!([2])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
عزّت چاہیے تو تقویٰ اپناؤ...!!
پیارے اسلامی بھائیو! مَعْلُوْم ہوا؛ عزّت توبہ کرنے اور گُنَاہ چھوڑنے میں ہے، آہ! افسوس! آج ہمارے معاشرے میں لوگ عزّت بچانے کے لیے گُنَاہ کرتے ہیں۔ کتنے ایسے ہیں ، اگر انہیں کہا جائے کہ بھائی! شادِی بیاہ پر ڈھول ڈھمَکّے نہ کرو! ناچ گانے کی محفلیں نہ سجاؤ! تو جواب ملتا ہے: اگر یہ نہ کیا تَو معاشرے میں عزّت کیا رہ جائے گی؟ لوگ کیا کہیں گے؟ ایسے لوگوں کو بتائیے! کہ بھائی جان! عزّت گُنَاہ کرنے سے نہیں ملتی، گُنَاہ چھوڑنے سے ملتی ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:
مَنْ سَرَّہٗ اَنْ یَّکُوْنَ اَکْرَمَ النَّاسِ فَلْیَتَّقِ اللہ
مفہوم: جو سب سے بڑا عزّت دار بننا چاہتا ہے، وہ اللہ پاک سے ڈرا کرے۔([3])
پتا چلا؛ عزّت گُنَاہ کرنے میں نہیں بلکہ گُنَاہ چھوڑنے میں ہے۔
*حضرت فضیل بن عیاض رَحمۃُ اللہ علیہ : توبہ سے پہلے ڈاکو تھے، یہ کوئی کہانی نہیں،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami