Share this link via
Personality Websites!
473224
9231
گُنَاہوں سے عزّت نہیں ملتی۔
نافرمانی نے ذلیل و رُسوا کر دیا
حضرت جبیر بن نُفَیْر رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جب مسلمانوں نے قُبْرُص (کے علاقے) کو فتح کیا، میں نے دیکھا کہ صحابئ رسول حضرت ابو درداء رَضِیَ اللہ عنہ تنہائی میں بیٹھے رو رہے ہیں، میں آپ کی خدمت میں حاضِر ہوا اور عرض کیا: عالی جاہ! آج تو اللہ پاک نے مسلمانوں کو کُفّار پر غلبہ عطا فرمایا ہے (یعنی آج خوشی کا دِن ہے) اور آپ آنسو بہا رہے ہیں؟ حضرت ابو درداء رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا: اے جُبَیْر! غور تو کرو...! جو اللہ پاک کی نافرمانی کرتا ہے، وہ اپنے رَبّ کے حُضُور کتنا بےوُقْعَت ہو جاتا ہے۔ قُبْرص کے رہنے والے کیسے غلبے و عزّت والے تھے، انہوں نے اللہ پاک کے اَحْکام چھوڑے، اپنے رَبِّ کریم کی نافرمانی کی تو ان کا یہ حال ہوا (کہ آج انہیں شکست ہوئی اور یہ ذلیل و رُسوا ہو گئے)۔ ([1])
غیر مسلموں کے ہاں عزّت نہیں ملتی
پیارے اسلامی بھائیو! مَعْلُوم ہوا؛ عزّت صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی فرمانبرداری میں ہے، جو اللہ پاک کی نافرمانی کرتاہے، وہ ذلیل و رُسوا ہو کر رِہ جاتا ہے۔
آہ! آج ہمارے ہاں لوگ غیر مسلموں کے طور طریقے اپناتے ہیں *ان کی نقلیں کرتے ہیں *نِت نئے فیشن وہ بھی غیر مسلموں والے اپناتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس میں ہماری عزّت ہے۔ نہیں ...!! پیارے اسلامی بھائیو! نہیں...!! اللہ پاک کے دُشمنوں کی پیروی سے عزّت نہیں مل سکتی، عزّت اللہ پاک کے دروازے سے ملتی ہے۔ قرآنِ کریم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami