Share this link via
Personality Websites!
473223
9231
مثلاً *مجھے میرے بچوں کی قسم* ماں کی قسم*میرے سر کی قسم*تیرے سر کی قسم! یہ سب انداز نَاجائِز ہیں۔([1])
پارہ:17، سورۂ حَج، آیت:18 میں اِرْشاد ہوتا ہے:
وَ مَنْ یُّهِنِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّكْرِمٍؕ- (پارہ:17،سورۂ حَج:18)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور جسے اللہ ذلیل کرے تواسے کوئی عزّت دینے والا نہیں ۔
تفسیر صراطُ الجنان میں اِس آیت کے تحت ہے: مَعْلُوم ہوا کہ عزّت و نامْوَرِی کسی قوم یا فرد کی میراث نہیں کہ کوئی بندہ چاہے کیسے ہی سیاہ کام کرتا پِھرے، اپنا اعمال نامہ گُنَاہوں سے بھر لے، اس کا کردار نافرمانیوں سے دَاغْدار ہو، اِس کے باوُجُود وہ عزّت کے ساتھ ہی زِندگی گزارے گا... نہیں! نہیں! ایسا نہیں ہے بلکہ جو اپنے اخلاق و کردار سے، نیک اعمال سے، خیر خواہی اور ہمدردی سے اپنے آپ کو عزّت کا حقدار ثابت کرتا ہے، اللہ پاک اسے بھی عزّت دیتا ہے اور جو مسلسل نافرمانیوں میں مُبتَلا رہتا ہے، وہ ذِلّت کے گہرے گڑھے میں گرا دیا جاتا ہے۔([2])
پتا چلا؛ عزّت ساری کی ساری اللہ پاک کے ہاں ہے اور وہاں سے ملتی کیسے ہے؟ گُنَاہ چھوڑ کر، اللہ پاک کی فرمانبرداری اختیار کر کے، تقویٰ اپنا کر، نافرمانی سے عزّت نہیں ملتی،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami