Share this link via
Personality Websites!
473222
9231
پر پہنچے تو آپ نے آواز مزید اُونچی کر دِی، روایت کے الفاظ ہیں:
وَرَفَعَ صَوْتَهُ كَاَشَدٍّ مَا يَكُوْنُ
یعنی حضرت بِلال رَضِیَ اللہ عنہ جتنا زَور لگا سکتے تھے، جتنی اُونچی آواز میں پڑھ سکتے تھے، اتنا زَور لگا کر پڑھا:
اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ
ابوجہل کی بیٹی حضرت جُوَیرِیَہ رَضِیَ اللہ عنہا جنہوں نے بعد میں اسلام قبول کر لیا تھا، انہوں نے جب مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا نامِ پاک کعبے کی چھت سے پُورے مکے میں گونجتا ہوا سُنا تو بولیں:
لَعَمْرِیْ رُفِعَ لَكَ ذِكْرُكَ
میری جان کی قسم...!! اے مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! آپ کا ذِکْر آپ کے لیے بلند کر دیا گیا ہے۔([1])
عقل ہوتی تو خُدا سے نہ لڑائی لیتے یہ گھٹائیں، اُسے مَنْظُور بڑھانا تیرا([2])
سُبْحٰنَ اللہ!یہ ہے عزّتوں کا معیار...!! یہ ہے عزّت کا اَصْل فلسفہ۔ عزّت کا مالِک اللہ پاک ہے، جسے عزّت ملتی ہے، اللہ پاک کی جناب سے ملتی ہے۔
ایک وَضَاحت سُن لیجیے! لَعَمْرِیْ (یعنی میری جان کی قسم) عَرَب کا مُحَاوَرہ تھا، یہ لوگ عموماً اس طرح بولتے تھے۔ حضرت جُوَیْرِیَہ چونکہ اس وقت تک مسلمان نہیں تھیں، اِس لیے انہیں مسئلہ مَعْلُوم نہیں تھا، ورنہ اللہ پاک کے عِلاوہ کسی کی بھی قسم کھانا جائِز نہیں ہے،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami