Share this link via
Personality Websites!
سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص 7بار، پھر دُرُوْدِ غَوْثیہ 7 بار اور وَقْت ہو توسُوْرَۂ یٰسٓ اور سورۂ مُلک بھی پڑھ لیجیے! (اگر یہ نہ ہو تو کچھ بھی ذِکْر و درود یا قرآنِ کریم کی تِلاوت کر کے صاحِبِ مزار کو نَذْر کر دیجیے!) *اپنی جو جائِز مراد ہو، اس کے لیے، اپنے عزیز رشتے داروں بلکہ پُوری اُمّت کے حق میں دُعا کیجیے! اور دُعا میں صاحبِ مَزار کی رُوح کواللہ پاک کی بارگاہ میں اپنا وسیلہ قَرار دیجیے! *واپسی پر بھی اُسی طرح صاحِبِ مزار کی خِدْمت میں سلام عرض کیجیے! ([1])
کرم ہو واسطہ کل اولیا کا مِرا ایماں پہ مولیٰ خاتمہ ہو
مختلف سُنّتیں سیکھنے کے لیے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا91صفحات کا رسالہ 550 سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھیے، سُنّتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔
اُلفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خُدا چاہیے گر تمہیں قافلے میں چلو
عِلْم حاصِل کرو، جَہْل زائِل کرو پاؤ گے راحتیں قافلے میں چلو([2])
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami