Share this link via
Personality Websites!
مذاکرے میں رسالہ اللہ کا خوف(بیان)کا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ پر رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لیے شیئر (Share) بھی کیجیے! *مکتبۃ المدینہ نےاعلیٰ حضرت کی سیرت پر مشتمل ایک اہم کتاب بنام فیضان امام اہلسنت شائع کی ہے۔ جس میں آپ اعلیٰ حضرت ،امام اہلسنت مولانا الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ کی سیرت و تعارف اور آپ کی ایمان افروز زندگی کے واقعات پڑھ سکیں گے۔یہ کتاب مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 415 روپے میں قیمتاً طلب فرمائیے، خود بھی مطالعہ کیجیے دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
مِزاراتِ اَوْلیا پرحاضری کے آداب
اے عاشقانِ رسول !*اولیائے کرام رَحمۃُ اللہ عَلَیْہم کے مزارات پر حاضِری دینے اور اُن سے فیض لینے کا بزرگوں کا معمول رہا ہے، امام خَلّال رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:مجھے جب بھی کوئی معاملہ درپیش ہوتاہے ،میں امام موسیٰ کاظم رحمۃُ اللہ علیہ کے مزار پر حاضر ہوکر آپ کا وسیلہ پیش کرتاہوں۔اللہ پاک میری مشکل آسان فرمادیتاہے۔([1])*امامِ شافعی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: مجھے جب کوئی حاجت پیش آتی ہے،دورکعْت نماز ادا کرکے امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃُ اللہ علیہ کے مزارِ پُر انوار پر جاکر دُعا مانگتا ہوں،اللہ پاک میری حاجت پوری کردیتا ہے۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami