Share this link via
Personality Websites!
کی طلب نے تمہیں غافِل کردیا، یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منہ دیکھا۔
حضرت مُطَرِّف رحمۃُ اللہ علیہ اپنے والِد سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: میں ایک روز بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سورۂ اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُکی تلاوت فرما رہے تھے، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: آدمی کہتا ہے: میرا مال! میرا مال! اے اِبْنِ آدم! تیرا مال وہی ہے جو تُونے کھا کر فنا کر دیا، پہن کر پُرانا کر دیا یا صدقہ کر کے آگے بھیج دیا۔([1])
تو نے مَنْصَبْ بھی کوئی پایا تو کیا گنجِ سِیْم و زَرْ بھی ہاتھ آیا تو کیا
قصرِ عالیشان بھی بنوایا تو کیا دَبدبہ بھی اپنا دکھلایا تو کیا
ایک دِن مرنا ہے، آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے، آخر موت ہے
عیش کر غافل نہ تُو آرام کر مال حاصِل کر نہ پیدا نام کر
یادِ حق دُنیا میں صبح وشام کر جس لیے آیا ہے تُو وہ کام کر
ایک دِن مرنا ہے آخر موت ہے
کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے
پیارے اسلامی بھائیو! حَسَد بھی شیطان کا بُرا تَرِین جال ہے۔ حَسَد کا مطلب ہے: کسی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami