Share this link via
Personality Websites!
اللہ اکبر! اے عاشقانِ رسول! کتنی صاف بات ہے، غور فرمائیے! کس طرح ہمیں جَھْنجَھوڑا جا رہا ہے کہ اے لوگو! *اللہ پاک کی محبّت*اللہ پاک کی اِطَاعت*اللہ پاک کی فرمانبرداری*اللہ پاک کی عِبَادت* اور نیک کام چھوڑ کر شیطان کے پیچھے مت چلو...!! ورنہ شیطان تو لعنت اور غضب میں ڈُوبا ہی ہے، تمہیں بھی اپنے ساتھ لے ڈُوبے گا۔
سلسلہ آہ! گناہوں کا بڑھا جاتا ہے نِتْ نیا جرم ہر اِکْ آن ہوا جاتا ہے
نفس و شیطان کی ہر آن اطاعت پر دل آہ! مائل مِرے اللہ ہوا جاتا ہے
المدد یاشَہِ اَبرار مدینے والے قلب سے خوفِ خُدا دُوْر ہوا جاتا ہے([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! شیطان اِنتہائی خَبِیث دُشمن ہے۔ انسان کے ساتھ دُشمنی کرنا، کسی حال میں بھی انسان سے دوستی نہ کرنا شیطان کی فِطْرت میں شامِل ہے۔ اِس خَبِیث کا بس ایک ہی مِشن ہے، وہ یہ کہ جیسے بھی ہو سکے، انسان کو جہنّم کا حقدار بنا دیا جائے۔ قرآنِ کریم میں ہے: جب شیطان بارگاہِ اِلٰہی سے مَرْدُود ہوا، اسی وقت اس نے انسان سے دُشمنی کا اِعْلان کر دیا، اس بدبخت نے کہا:
لَاَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِیْمَۙ(۱۶) ثُمَّ لَاٰتِیَنَّهُمْ مِّنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ وَ عَنْ اَیْمَانِهِمْ وَ عَنْ شَمَآىٕلِهِمْؕ-وَ لَا تَجِدُ
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:میں ضرور تیرے سیدھے راستہ پر لوگوں کی تاک میں بیٹھوں گا، پھر ضرور میں ان کے آگے اور ان کے پیچھے او ر ان کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami