Share this link via
Personality Websites!
473007
9221
صاحِب اپنی ناکامی کی وجہ سمجھ چکے تھے، چنانچہ اب سے سچی طلب کے ساتھ مجاہدات شروع کئے، آخِر اللہ پاک کا فضل ہوا اور انہیں اپنے مقصد میں کامیابی مل گئی۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
محنت کے ساتھ تَوَکُّل بھی ضروری ہے
پیارے اسلامی بھائیو! اس دُنیا میں مشکلات سے لڑنے، مصیبتوں سے نکلنے اور کامیابی پانے کےلئے ایک ضروری چیز تَوَکُّل بھی ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِیْنَ(۱۵۹) (پارہ: 4، آلِ عمران: 159)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:پھر جب کسی بات کا پختہ ارادہ کر لو تو اللہ پر بھروسا کرو بیشک اللہ توکل کرنے والوں سے محبّت فرماتا ہے۔
اس آیت کے تحت تفسیر خزائِنُ الْعِرْفَان میں ہے: تَوَکُّل کے معنیٰ ہیں: اللہ پاک پر اعتماد کرنا اور کاموں کو اس کے حوالے کر دینا۔ مقصد یہ ہے کہ بندے کا اعتماد (بھروسا) تمام کاموں میں اللہ پاک پر ہونا چاہئے۔([2])
اللہ پاک کی رحمت پر اُمِّید رکھئے!
حضرت عبد اللہ بن داؤد رحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے پوچھا گیا: تَوَکُّل کسے کہتے ہیں؟ فرمایا: اَنَّ التَوَکُّلَ حُسْنُ الظَّنِّ بِاللہ یعنی اللہ پاک کی رحمت پر یقین رکھنے کا نام توکُّل ہے۔([3])
معلوم ہوا؛ جب ہم کسی کام کا اِرادہ کر لیں تو اب اللہ پاک پر بھروسا رکھیں، اللہ پاک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami