Share this link via
Personality Websites!
473005
9221
چاہئے یہ کہ کامیابی کی چاروں شرائط کو پُورا کریں، پِھر دیکھیں ؛ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کیا کیا برکتیں نصیب ہوں گی، مثال کے طور پر *گھر میں سکون چاہتے ہیں، یہ واضِح مقصد ہے، اس کے لئے باقاعدہ پلاننگ کی جائے، سوچ بچار کی جائے کہ گھر میں لڑائی جھگڑے کیوں ہوتے ہیں، پِھر پُوری محنت کے ساتھ اس بنائے گئے، پلان (plan)پر عَمَل کیا جائے، گھر میں امن و سکون لانے کے طریقوں پر پُوری کوشش کے ساتھ عَمَل کیا جائے، ساتھ ہی ساتھ اللہ پاک پر بھروسا بھی کریں، دُعائیں بھی مانگیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کامیابی ملے گی *حلال روزی کمانی ہے، اس کے لئے بہترین پلاننگ کریں، بھرپُور محنت کریں، کام میں سُستی نہ کریں، شرم جھجھک کو رستے میں نہ آنے دیں، ساتھ ہی ساتھ اللہ پاک پر بھروسا بھی کریں، وظیفے بھی کریں، دُعائیں بھی مانگیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اللہ پاک کی رحمت شاملِ حال ہوگی*اسی طرح امتحان میں کامیابی چاہئے *انٹرویو (interview) میں پاس ہونا ہے*کوئی بھی بڑے سے بڑا کام کرنا ہے، اس کے لیے باقاعدہ پلاننگ کریں، سچی لگن کے ساتھ، شوق کے ساتھ بھرپُور محنت کریں اور اللہ پاک کی رحمت پر پکّا بھروسا جمائیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کامیابی نصیب ہو جائے گی۔
ایک صاحِب تھے، جو طریقت کے رستے پر نکلے، انہوں نے دِل پاک کر کے اللہ پاک کا قُرْب حاصِل کرنے کے لئے کئی سال مجاہدے و ریاضتیں کیں مگر مقصد حاصِل نہ ہوا، آخر سید شاہ آلِ مُحَمَّد رحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں مارہرہ شریف حاضِر ہوئے، عرض
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami