Share this link via
Personality Websites!
473019
9221
میں بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے ۔([1]) *قرآنِ مجید اللہ پاک کی کتاب ہے *بندوں کے نام رَبِّ کریم کا پیغام ہے *مگر افسوس! آج مسلمان قرآنِ کریم سے بہت دُور ہوتے جا رہے ہیں *بہت لوگوں کو دیکھ کر بھی دُرست قرآنِ مجید پڑھنا نہیں آتا *جو پڑھ لیتے ہیں وہ بھی تَجْوِید اور مخارج کی ایسی غلطیاں کرتے ہیں، جن کے سبب نماز ہی نہیں ہوتی۔
الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی مختلف مساجد اور مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر مدرسۃ المدینہ بالغان کی کلاسز لگا قرآن کا فیضان عام کرنے میں مَصْرُوف ہے *جس میں دُرُست تجوید و قراءت کے ساتھ قرآن پڑھنا سکھایا جاتا ہے *فرض عُلُوم بھی بتائے جاتے ہیں *سنتیں اور آداب بھی سکھائے جاتے ہیں اور *ترجمہ و تفسیر سُننے کا بھی موقع ملتا ہے۔ آپ بھی اس میں شرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
جوتے پہننے کی سُنّتیں اور آداب
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے شیخِ طریقت ، امیر اہلسُنَّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے رسالے”101 مدنی پھول“ سے جوتے پہننے کے چند مَدَنی پھول سنتے ہیں ۔فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم :(1) جوتے بکثرت استعمال کرو کہ آدمی جب تک جوتے پہنے ہوتا ہے گویا وہ سُوار ہوتا ہے۔( یعنی کم تھکتا ہے) (مُسلِم ص۱۱۶۱ ، حدیث:۲۰۹۶ ) * جوتے پہننے سے پہلے جھاڑ لیجئے تاکہ کیڑا یا کنکر وغیرہ ہوتو نکل جائے* پہلے سیدھا جوتا پہنئے پھر ُالٹا * اُتارتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami