Share this link via
Personality Websites!
473018
9221
ایسی جگہ اگر مدد چاہئے ہو تو کس کو پُکارو! اللہ کے بندوں کو...!
غور فرمائیے! کیا محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم (مَعَاذَ اللہ!)نہیں جانتے کہ اللہ پاک مددگار ہے تو اسی سے مدد مانگی جائے، انہوں نے ہی تو ہمیں اللہ پاک سے مانگنا سکھایا ہے، یعنی جن مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ہمیں اللہ پاک سے مانگنا سکھایا ہے، وہی مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہمیں ترغیب دِلا رہے ہیں کہ اللہ پاک کے بندوں سے مانگا کرو! اور بندے بھی وہ جو بظاہِر نظر نہیں آ رہے، آنکھوں سے غائِب ہیں، لہٰذا جن کی تعلیم پر اللہ پاک سے مانگتے ہیں، انہی کی ترغیب پر ہم اَولیائے کرام رَحمۃُ اللہ علیہم سے بھی مدد مانگا کرتے ہیں۔
اللہ پاک ہمیں قرآن وسُنّت کے مطابق دُرُست عقائد و نظریات اپنانے کی توفیق نصیب فرمائے، ہمارا رَبِّ کریم! ہمیں مشکلات اور پریشانیوں سے نجات نصیب فرمائے۔
پیارے اسلامی بھائیو! خود کو بدشگونی جیسی نحوست سے بچانے ، تَوَکُّل جیسی عظیم نعمت حاصل کرنے، ہر طرح کے حالات میں اللہ پاک کی ذات پر بھروسا ہونے کا جذبہ پانے کے لئے دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو جائے، 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!دنیا و آخرت کی ڈھیروں برکتیں حاصل ہونگی ، 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام نیک اعمال کا رسالہ فِل کرنا بھی ہے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے عطا کردہ ”72 نیک اعمال“ میں سے ایک نیک عمل نمبر18 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے مدرسۃ المدینہ (بالغان) میں قرآنِ کریم پڑھا ، یا پڑھایا؟ حدیثِ پاک میں ہے: تم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami