Share this link via
Personality Websites!
473017
9221
ہیں مگر جب اللہ پاک خُود ہماری سنتا بھی ہے، ہماری مدد بھی فرماتا ہے، پِھر آخر ہم بندوں سے مدد مانگیں ہی کیوں؟ صِرْف اللہ پاک ہی سے مدد مانگا کریں۔
بڑا اَہَم سوال ہے،بہت سارے خوش عقیدہ لوگ بھی اس شیطانی وسوسے کا شِکار ہو سکتے ہیں۔اس کا جواب کیا ہے؟ آئیے! ایک حدیثِ پاک سنتے ہیں۔حدیثِ حَسَن ہے یعنی سندکے اِعتبار سے اس حدیث میں کلام نہیں، بہت سارے محدِّثِین نے اس حدیث کو ذِکْر کیا اور بڑے بڑے عُلَما و مُحَدِّثِین نے خوداس حدیثِ پاک کا تَجْرِبَہ بھی کیا ہے، کیا حدیث شریف ہے؟ سنیئے!
بدری صحابی حضرب عُتْبَہ بِنْ غَزْوَان رَضِیَ اللہ عنہ ہیں:اللہ پاک کے مَحْبُوب نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کی کوئی چیز گم ہو اور ہو بھی سُنْسَان جگہ پر جہاں کوئی مددگار نہ ہو، ایسی حالت میں اگر وہ مدد چاہےتو یوں کہے:يَا عِبَادَ الله أَغِيثُونِي، يَا عِبَادَ الله أَغِيثُونِي اے اللہ کے بندو! میری مدد کرو! اے اللہ کے بندو! میری مدد کرو! ([1])
اب دیکھئے! یہ تعلیم کون دے رہا ہے؟*ہمارے آقا، ہمارے ہادی، ہمارے راہنما صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! دُنیا کی وہ ہستی جو سب سے بڑے توحید پرست ہیں*وہ آقاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جو سب سے بڑھ کر اللہ پاک کی پہچان رکھنے والے ہیں*وہ آقاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جو سب سے زیادہ توحید کا چرچا کرنے والے ہیں*وہ ہادِی و راہنما صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہمیں تعلیم دے رہے ہیں کہ اگر تم ایسی جگہ ہو، جہاں بظاہِر کوئی مددگار نظر نہیں آ رہا،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami