Share this link via
Personality Websites!
473013
9221
کریں۔ ہاں! روحانی علاج (یعنی قرآنی آیات اور قر آن و حدیث میں بتائے گئے وظیفوں، تعویذ وغیرہ کے ذریعے عِلاج کروانا) زیادہ بہتر ہوتا ہے کیونکہ شِفَا دینے والی ذات اللہ پاک ہی کی ہے اور اس کے ناموں میں شفا ہے۔ اس کے عِلاوہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے میڈیکل وغیرہ کے ذریعے بھی عِلاج کروا لینا چاہئے۔
حضرت ابودَرداء رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: جو بندہ صبح و شام سات سات مرتبہ یہ وظیفہ پڑھ لے: حَسْبِيَ الله لَا اِلٰهَ إِلَّا هُوَ، عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ...!!اللہ پاک دُنیا و آخرت کی تمام مشکلات کے لئے اسے کافی ہو جائے گا۔ ([1])
شجرہ قادریہ عطّاریہ کا ایک وظیفہ
پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! ہمارے پاس یہ کتنا پیارا وظیفہ ہے...!! *کوئی مشکل ہو *کوئی پریشانی ہو *کوئی مصیبت آجائے *قرض چڑھ گیا *کام کاج بند ہو گیا *نوکری چلی گئی *بیماری آگئی *غرض کچھ بھی مشکل آگئی، اب اس کا وَبال کالی بِلّی پر، کسی بیچارے اندھے پر، ستاروں پر نہ ڈالئے! یعنی بَدشگونی نہ لیجئے! وظیفہ پڑھیئے! حَسْبُنَا اللہ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل ...!!اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! مشکلات آسان ہو جائیں گی۔
شجرہ عالیہ قادریہ عطّاریہ میں ہے:روزانہ بعد نماز فجر سورج طلوع ہونے سے پہلے اوربعد نماز مغرب دس دس بار پابندی سے یہ دعا پڑھنے والے کے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! تمام جائز کام بنیں گے اوردشمن بھی مغلوب ہوگا۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami