Share this link via
Personality Websites!
473011
9221
اچانک مجھے ایک خوفناک شکل والا کالا سیاہ شخص دِکھائی دِیا (شایدوہ کوئی جنّ تھا)، پہلے تو میں گھبرا گیا، پِھر میں نے یہ پڑھنا شُروع کیا: حَسْبِیَ اللہ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل، حَسْبِیَ اللہ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل جُوں جُوں میں یہ پڑھتا جا رہا تھا وہ کالا سیاہ شخص زمین میں دَھنستا جا رہا تھا، چنانچہ اس بابَرکت وظیفے کی برکت سے وہ کالاسیاہ شخص پُورے کا پُورا زمین میں دَھنس گیا اور مجھے اس سے نجات مل گئی۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! حَسْبُنَا اللہ بہترین وظیفہ ہے، اس کی برکت سے بڑی بڑی مشکلات ٹل جاتی ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! حَسْبُنَا اللہ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل نبیوں کا وظیفہ ہے۔ اللہ پاک کے پیارے نبیوں کا یہ طریقہ تھا کہ جب انہیں کوئی مُشکل پیش آتی، کوئی پریشانی آتی تو بَدشگونی نہیں لیتے تھے بلکہ اللہ پاک کی طرف تَوَجُّہ کرتے، اس پر بھروسا جماتے، دِل کے پکّے یقین کے ساتھ حَسْبُنَا اللہ ُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل پڑھا کرتے تھے۔ حضرت اَنس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: آگ کے دِن (جس دن نَمرود نے ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام کے لئے آگ جلائی تھی) اُس دِن جب حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام کو آگ کے سامنے لایا گیا تو آپ نے آگ کو دیکھ کر کہا: حَسْبُنَا اللہ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ کتنا اچھا کارساز (یعنی بگڑی بنانے والا) ہے۔([2])
حضرت ابراہیم عَلَیْہ ِالسَّلام کے کامِل یقین، اللہ پاک کی رحمت پر بھروسا اور اِسی وظیفے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami