Share this link via
Personality Websites!
472746
9208
مل گئی، کامیابی بھی ہے، نعمت بھی ہے *اچھا گھر، اچھا روزگار، اچھی سُواری یہ سب کچھ نعمتیں بھی ہیں اور ہمارے ہاں کامیابی میں بھی شُمار کی جاتی ہیں۔ مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا: نعمت (یعنی ہر طرح کی کامیابی) شُکر کے ساتھ بندھی ہوئی ہے۔ شکر ہوتا ہے تو کامیابی آتی ہے، مزید شکر ہوتا ہے تو مزید کامیابی ملتی ہے، جب شکر ختم ہو جاتا ہے، کامیابی بھی ختم ہو جاتی ہیں۔
عُلَمائے کرام فرماتے ہیں:
اِنَّ الله لَيُمَتِّعُ بِالنِّعْمَةِ مَا شَآءَ
ترجمہ: اللہ پاک جسے چاہتا ہے نعمت عطا فرماتا ہے۔ لیکن
فَاِذَا لَمْ يُشْكَرْ قَلَّبَهَا عَلَيْهِمْ عَذَابًا
ترجمہ: اگر اس کا نعمت کا شکر ادا نہ کیا جائے تو اسی نعمت کو عذاب بنا دیتا ہے۔([1])
اللہ اکبر! کتنی عبرت کی بات ہے، کامیابی اَوَّل تَو ملتی ہی شکر کے ذریعے ہے اور اگر مِل جائے مگر اس کے اندر شکر نہ ہو تو وہ کامیابی، کامیابی نہیں رہتی بلکہ عذاب بن جاتی ہے۔
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ مَا ظَلَمُوْنَا وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ(۵۷) (پارہ:1، سورۂ بقرہ:57)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور انہوں نے ہمارا کچھ نہ بگاڑا بلکہ اپنی جانوں پر ہی ظلم کرتے رہے۔
یعنی بنی اسرائیل جنہیں بڑی بڑی کامیابیوں سے نوازا گیا *تَوْرات شریف اُن کے لیے اُتاری گئی *فرعون پر غلبہ اُنہیں بخشا گیا *مِصْر کی حکومت اُنہیں عطا کی گئی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami