Share this link via
Personality Websites!
472744
9208
ہمارے درمیان میں سے اللہ نے احسان کیا؟
یعنی کیا یہ ہیں؟ *اِن کو اللہ پاک نے اپنے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی خِدْمت کے لیے چُنا ہے؟ *اِن کو جنّت کا حقدار بنایا ہے؟ *اِن کو ہدایتوں کا مینار بنایا ہے؟ *اِن کو بَدَر و حُنَیْن میں کامیابیاں ملیں گی؟ *یہ قیامت تک آنے والوں کے سردار بنیں گے؟ اللہ پاک نے فرمایا:
اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَعْلَمَ بِالشّٰكِرِیْنَ(۵۳) (پارہ:7، سورۂ انعام:53)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کیا اللہ شکر گزاروں کو خوب نہیں جانتا؟
یعنی اے مکّہ کے غیرمسلمو! *تمہارے پاس مال بھی ہو گا *تمہارے پاس سرداریاں بھی ہوں گی *تمہارے پاس تجارتوں کے تجربات بھی ہوں گے *تم نے دُنیا بھی دیکھی ہو گی *تمہارے پاس افرادی قُوَّت بھی ہو گی مگر ایک چیز ایسی ہے جو ان صحابہ کے پاس ہے، تمہارے پاس نہیں ہے اور وہی اَصْل میں کامیابی کا معیار ہے، اور وہ شکر گزاری ہے۔ اے کفّارِ مکّہ! مال کامیابی نہیں دِلاتا، تجربات کامیابی نہیں دِلاتے، سرداریاں کامیابیوں کا حقدار نہیں بناتیں۔ کامیابی کا معیار شکر ہے، تم ناشکرے ہو اور یہ صحابۂ کرام علیہم الرّضوان شکر گزار ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! پتا چلا؛ کامیابی کا معیار شکر ہے، لہٰذا ہمیں شکر اَپنانا چاہیے۔ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
اَلْاِيْمَانُ نِصْفَانِ: نِصْفٌ لِلشُّكْرِ وَنِصْفٌ لِلصَّبْرِ
ترجمہ: اِیْمان کے 2حصّے ہیں: (1): آدھا ایمان شکر میں (2): آدھا ایمان صبر میں ہے۔([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami