Share this link via
Personality Websites!
472743
9208
(Background) رکھتا ہے، وہ اُونچی اُڑان اُڑتا ہے *جس کے پاس طاقت ہے، طُوطِی اُسی کا بولتا ہے *جو ذَہین ہے، امتحان میں کامیابی اسی کا مقدَّر ہوتی ہے۔ قرآن کہتا ہے: نہیں...!! یہ صِرْف بظاہِر نظر آنے والی درجہ بندی(یعنی Visible Hierarchy) ہے ۔
اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَعْلَمَ بِالشّٰكِرِیْنَ(۵۳) (پارہ:7، سورۂ انعام:53)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کیا اللہ شکر گزاروں کو خوب نہیں جانتا؟
یہ کامیابی کا پوشیدہ لائحۂ عمل (یعنی Invisible roadmap)ہے۔ دیکھیے! کتنی واضِح بات ہے، اللہ پاک نے یہ نہیں فرمایا: *کیا اللہ پاک باصلاحیت کو نہیں جانتا *کیا اللہ پاک ذہین و فطین کو نہیں جانتا *کیا اللہ پاک شہرت و طاقت رکھنے والے کو نہیں جانتا۔ ایسی کوئی بات نہیں کہی گئی، بلکہ کیا فرمایا: کیا اللہ پاک شکر گزاروں کو نہیں جانتا؟
پتا چلا؛ کامیابی صلاحیت کا نتیجہ نہیں ہے، نہ ذِہانت کا نتیجہ ہے، نہ ہی طاقت و قوت اور مضبوط فیملی بیک گراؤنڈ کا نتیجہ ہے۔ بلکہ کامیابی شُکْر کا نتیجہ ہے۔([1])
آیتِ کریمہ کا پسِ مَنْظَر اور صحابہ کی شان
یہ آیتِ کریمہ اَصْل میں مکہ کے غیر مسلموں سے مُتَعَلِّق نازِل ہوئی۔ حضرت بِلال حبشی جنہیں سَیِّدُ الْمُؤَذِّنِیْن (اذان دینے والوں کے سردار) کا لقب امامُ الانبیا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے دیا تھا *یونہی حضرت صُہَیْب رُومی *حضرت خَبّاب *حضرت عمار وغیرہ وہ صحابۂ کرام علیہم الرّضوان جو پہلے غُلامی کی زندگی گزار چکے تھے، مشرکینِ مکہ نے ان کو دیکھ کر کہا:([2])
اَهٰۤؤُلَآءِ مَنَّ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنْۢ بَیْنِنَاؕ- (پارہ:7، سورۂ انعام:53)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کیا یہ لوگ ہیں جن پر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami