Share this link via
Personality Websites!
472741
9208
دیکھیے! میں ایک جنرل(General) بات کروں گا؛ ممکن ہے کسی کیس(Case) میں رِشْوَت اپنا منفی اَثَر دِکھا گئی ہو، ممکن ہے کہ کسی جگہ، کسی کے ساتھ بڑے عہدے دار نے زیادتی کر لی ہو لیکن اُصُول اِس میں کیا ہے؟ ہمیں اپنی ناکامی کو کس کس زاویے سے پَرکھنا چاہیے؟ اور دوسرے کی کامیابی کو کس نظر سے دیکھنا چاہیے؟ آئیے! قرآنِ کریم کی آیت سنتے اور سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں:
اللہ پاک نے فرمایا:
وَ كَذٰلِكَ فَتَنَّا بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ (پارہ:7، سورۂ انعام:53)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور یونہی ہم نے ان میں بعض کی دوسروں کے ذریعے آزمائش کی۔
یعنی دُنیا میں ایسا ہوتا ہے ؛ ایک کے ذریعے سے باقیوں کو آزمائش میں ڈالا جاتا ہے *بعد میں آنے والا آگے گزر گیا، باقی آزمائش میں آگئے کہ یہ کیسے ہو گیا؟ *فیملی میں جو سب سے غریب تھا، وہ امیر ہو گیا، سارا خاندان دیکھتا رہ گیا کہ یہ کیسے ہو گیا؟ *جو چَھوٹا تھا، وہ بڑا کارنامہ کر گیا، بڑے بڑے تجربہ کار مُنہ دیکھتے رہ گئے تَو یہ ایک کے ذریعے سے باقیوں کی آزمائش ہے۔ کیسے؟ فرمایا:
لِّیَقُوْلُوْۤا اَهٰۤؤُلَآءِ مَنَّ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنْۢ بَیْنِنَاؕ- (پارہ:7، سورۂ انعام:53)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کہ یہ کہیں : کیا یہ لوگ ہیں جن پرہمارے درمیان میں سے اللہ نے احسان کیا ؟
ہوتا ہے نا؛ آنکھیں پَھٹی کی پَھٹی رہ جاتی ہیں، جب وہ ایک یا چند کامیابی پاتے ہیں تو باقی *حسد کے سبب * یا بدگمانیاں کرتے ہوئے * یا حِقَارت کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami