Share this link via
Personality Websites!
472740
9208
فُلاں جلد ہی آفس کا HODبن جائے گا مگر وہ جو بہت بعد میں آیا ہوتا ہے، وہ سب کو پیچھے چھوڑتا ہوا خِلافِ تَوَقُّع آگے بڑھ جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں نا؛
کسی کو تاجِ وقار بخشے، کسی کو ذِلَّت کے غار بخشے
جو سب کے ماتھے پہ مُہرِ قدرت لگا رہا ہے، وہی خُدا ہے
غرض؛ یہ قُدْرت کے انتخابات ہوتے ہیں۔ ایسی مثالوں کے وقت ہمارے عمومِی روَیے جو مُعَاشرے میں دیکھنے کو ملتے ہیں (1):لوگ اُس کامیاب شخص سے حَسَد کرنے لگ جاتے ہیں (2):اپنی کمزوریوں کو دیکھنے، ان سے کچھ سیکھنے کی بجائے قسمت کو کَوْسنے لگتے ہیں (3): فُلاں میری ترقی سے جلتا ہے، اس لیے مجھ پر جادُو کروا دیا (4):فُلاں بڑے عہدیدار نے رِشْوت کھا کر نااَہْل کو آگے بڑھا دیا (5): دیکھا؛ وہ کھانے شانے کھلاتا تھا، اس لیے اسے ترقی دے دی (6):یہاں میرٹ(Merit) کون دیکھتا ہے، اَقْرِبَاء پَرْوَرِی چلتی ہے میاں...!! اِس قسم کی باتیں کر کے نظام اور افراد کے مُتَعَلِّق بدگمانیاں شروع ہو جاتی ہیں (7):یا پِھر اور کچھ نہیں ملتا تو سارا قصُور بِلّی پر ڈال دیا جاتا ہے *کالی بِلّی روز ہمارے گھر آ کر روتی تھی، اسی وجہ سے یُوں ہوا *صَفَر کا مہینا مَنْحُوس ہے، اس کی نُحُوسَتْ مجھ پر پڑی ہے *بعض نادان زَوْجہ کو کَوْستے ہیں کہ تم ہی مَنْحُوس ہو، جب سے میری زندگی میں آئی ہو، میری ناکامیاں شروع ہو گئی ہیں۔
یُوں مُخْتلِفْ قسم کے مَنْفی رَوَیّے(Attitude) ہمارے مُعَاشرے میں دیکھنے، سننے کو ملتے ہیں *ہماری کامیابیوں اور ناکامیوں کا اَصْل میں کِیَا یہی مِعْیار ہے؟ *کیا واقعی کسی کی نحوست ہم پر پڑ جاتی ہے یا مسئلہ کچھ اور ہے؟ *کیا صرف یہ جادُو ٹُونے کا اَثر ہوتا ہے یا ہمارے اندر کوئی کمی ہوتی ہے؟
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami