Share this link via
Personality Websites!
472758
9208
گزاری ہے، اس کی بَرَکت سے ہماری مثال اچھی زمین جیسی ہو جائے گی اور ہم بھی کامیابی حاصِل کر پائیں گے۔
ایک اور آیتِ کریمہ سنیے! اللہ پاک نے فرمایا:
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ یَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا(۶۲) (پارہ:19، سورۂ فرقان:62)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور وہی ہے جس نے رات اور دن کوایک دوسرے کے پیچھے آنے والا بنایا (یہ) اس کے لیے (نشانی) ہے جو نصیحت حاصِل کرنا چاہتا ہے یا جو (اللہ کا) شکر ادا کرنا چاہتا ہے۔
یعنی رات دِن کا خلیفہ ہے اور دِن رات کا خلیفہ ہے۔ رات کو دِن کا، دِن کو رات کا خلیفہ کس کے لیے بنایا گیا؟ فرمایا:
اَرَادَ شُكُوْرًا(۶۲) (پارہ:19، سورۂ فرقان:62)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: جو (اللہ کا) شکر ادا کرنا چاہتا ہے۔
پتا چلا؛ جو شکر گزار ہوتا ہے وہ وقت کو نہیں دیکھتا، کام کو دیکھتا ہے، اگر کوئی کام دِن میں نہ کر پائے تو رات کو کر لیتا ہے، کوئی کام رات کو نہ کر پائے تو دِن میں کر لیتا ہے۔ وہ اپنا وقت ضائع نہیں کرتا، یہ نہیں کہتا کہ اب بَس میرا وقت ختم ہو گیا، اب میں کام نہیں کروں گا بلکہ وہ اپنی تَوَجُّہ اپنی محنت، اپنے کام اور کامیابی پر رکھتا ہے۔ جب موقع ملے کام کر لیتا ہے۔ نتیجۃً کامیابی اس کے قدم چُومتی ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami