Share this link via
Personality Websites!
472739
9208
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور یونہی ہم نے ان میں بعض کی دوسروں کے ذریعے آزمائش کی کہ یہ کہیں : کیا یہ لوگ ہیں جن پرہمارے درمیان میں سے اللہ نے احسان کیا ؟کیا اللہ شکر گزاروں کو خوب نہیں جانتا؟
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آج ایک بہت اہم اور مُعَاشرے میں عام پائے جانے والے مسئلے پر قرآنِ کریم کی روشنی میں گفتگو کرنی ہے۔
ہمارے ہاں عُموماً ایسا ہوتا ہے، مثلاً؛ *ایک بچہ بہت ذہین و فَطِیْن تھا، امیر خاندان کا تھا، دوسرا بہت غریب اور کُنْد ذِہن تھا، لوگ خیال کر رہے ہوتے ہیں کہ ذہین بچہ اِمتحان میں نمبر لے جائے گا مگر خِلافِ تَوَقُّع غریب اور کُنْد ذِہن نمبر لے جاتا ہے *ایک شخص بہت باصلاحیت، امیر کبیر ہوتا ہے، ہم سمجھ رہے ہوتے ہیں؛ یہ قسمت کا دھنی ہے، ساری کامیابیاں تَو اسی کے حصّے میں ہیں مگر جَلْد ہی کوئی غریب محنت کرتا ہوا اُس سے آگے گزر جاتا ہے *عموماً ہمارے خاندانی ماحول میں ہر ایک سمجھ رہا ہوتا ہے کہ کامیابی تو میرا مقدَّر ہے، جیسا مَیں ہوں، ایسا کوئی ہے ہی نہیں، جیسی اَوْلاد میری ہے، ایسی کسی کی نہیں، ترقی مَیں کروں گا، میری اَوْلاد کرے گی، ہم اسی زُعْم (یعنی گمان) میں ہوتے ہیں کہ چھوٹا بھائی، خالہ زاد، چچا زاد، فیملی میں سے کوئی دوسرا فرد آگے بڑھ جاتا ہے *آفسز(Offices) میں عام پایا جانے والا ماحَوْل ہے، ایک سے ایک سینئر(Senior) لوگ آفس یا فیکٹری وغیرہ میں موجُود ہوتے ہیں، تَوَقُّع کی جا رہی ہوتی ہے کہ فُلاں جلد ہی فیکٹری کا چئیر مین(Chairman) بن جائے گا،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami