Share this link via
Personality Websites!
472756
9208
مثلاً؛ *اللہ پاک نے ہمیں دِماغ دیا ہے تاکہ ہم اسے مُثْبَتْ استعمال کریں، ہمارے ہاں بہت سارے لوگ اسی دِماغ کو تنقید کے لیے استعمال کرتے ہیں*خوامخواہ بیٹھے دوسروں کے مُتَعَلِّق سوچتے رہیں گے، فُلاں ایسا ہے، فُلاں ویسا ہے، فُلاں نے یہ کردیا، فُلاں نے وہ کر دیا *اگر فُلاں نہ ہوتا تو میں آج کہاں کا کہاں پہنچا ہوتا *یہ سب فُلاں کی شرارتوں کا نتیجہ ہے، ورنہ میری کامیابی تَو پکّی تھی۔
بھائی جان...!! اللہ پاک نے دِماغ عطا فرمایا ہے تاکہ آپ اپنی کامیابی کی طرف بڑھیں، اپنے کام کو سمجھیں، اپنی صلاحیتوں کو سمجھیں، اُن کو درست استعمال کرنے کے طریقے سوچیں، آپ نے دوسروں پر تنقید کے پوائنٹس سوچنے شروع کر دئیے۔ امام غزالی رحمۃُ اللہ علیہ کے بقول: یہ جو دِماغ کا غلط اور خِلافِ حکمت استعمال کیا جا رہا ہے، یہ بھی ناشکری ہے جو آدمی کو ناکامی کے گڑھے میں گِرا دیتی ہے۔
لہٰذا جو صلاحیتیں اللہ پاک نے عطا فرمائی ہیں، ان کو ہمیشہ مُثْبَتْ استعمال کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کامیابی قدم چومے گی۔
قرآنِ کریم کی ایک آیتِ کریمہ سنیے! اللہ پاک نے فرمایا:
وَ الْبَلَدُ الطَّیِّبُ یَخْرُ جُ نَبَاتُهٗ بِاِذْنِ رَبِّهٖۚ-وَ الَّذِیْ خَبُثَ لَا یَخْرُ جُ اِلَّا نَكِدًاؕ-كَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّشْكُرُوْنَ۠(۵۸) (پارہ:8، سورۂ اعراف:58)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور جو اچھی زمین ہوتی ہے اُس کا سبزہ تواپنے ربّ کے حکم سے نکل آتا ہے اور جو خراب ہو اس کا سبزہ بڑی مشکل سے تھوڑا سا نکلتا ہے۔ ہم اسی طرح
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami