Share this link via
Personality Websites!
472755
9208
بڑا حیران ہوا کہ میں تو اس سے عالی شان بنگلہ خریدنے کا طریقہ پوچھ رہا ہوں اور یہ مجھے فُٹ پاتھ پر بیٹھنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ چنانچہ اُس نے حیرانی سے کہا: جناب! میں آپ کا مطلب نہیں سمجھا...؟ بنگلے کےمالِک نے کہا: سادہ سی بات ہے، تُم میرے گھر جیسا گھر خریدنا چاہتے ہو، میں نے بھی فُٹ پاتھ پر بیٹھ کر ٹافیاں بیچنے سے ابتدا کی تھی، تُم بھی وہیں سے ابتدا کرو! اللہ پاک نے مجھے محنتوں کا پھل عطا فرمایا، تجھے بھی ضرور عطا فرمائے گا۔
پتا چلا؛ ہمارے پاس موجود اَسْباب ہماری کامیابی کا پہلا دروازہ ہیں، ہم انہیں استعمال میں لائیں گے تو اللہ پاک اَور اَسْباب عطا فرما دے گا، انہیں استعمال میں لائیں گے تو مزید اَسْباب ملتے جائیں گے۔ یُوں اللہ پاک نے چاہا تو بڑی کامیابی تک پہنچنا نصیب ہو جائے گا۔
یہی آئینِ قُدْرت ہے، یہی اُسْلُوبِ فِطْرَت ہے
جو ہے راہِ عَمَل میں گامزن، محبوبِ فِطْرت ہے([1])
وضاحت: اِس دُنیا میں قُدْرت کا یہ قانُون ہے کہ وہی شخص فِطْرت کا پسندیدہ ہے، قُدْرت اُسی کو نوازتی ہے جو محنت کرتا ہے۔
شکر کا تیسرا معنیٰ سنیے! امام غزالی رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
رَجَعَ حَقِيْقَةُ الشُّكْرِ اِلٰی كَوْنِ الْعَبْدِ مُسْتَعْمِلًا فِيْ اِتْمَامِ حِكْمَةِ الله تَعَالٰى
مفہوم: یعنی شکر کی حقیقت کا نتیجہ یہ ہے کہ بندے کو جو نعمت ملی ہے، اُس نعمت میں جو حکمت پُوشِیْدَہ ہے، نعمت کو اسی حکمت میں استعمال کرنا شروع کر دے۔([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami