Share this link via
Personality Websites!
472754
9208
پتا چلا؛ جو مُیَسَّر ہے، اسی کو بَرُوئے کار لے آنا، یہ بھی شکر گزاری ہے اور اس کے ذریعے ہی کامیابی نصیب ہوتی ہے۔ مگر افسوس! ہمارے ہاں حال یہ ہے کہ
ہاتھ پر ہاتھ دَھرے مُنْتَظِرِ فَرْدَا ہو([1])
یعنی ہاتھ پر ہاتھ رکھے انتظار کر رہے ہیں کہ کبھی تو اپنا بھی وقت آئے گا، آپ نے ایک تعداد کو یہ کہتے سُنا ہو گا: اپنا بھی وقت آئے گا۔ برسوں سے بَس یہی کہے جا رہے ہیں۔ وہ وقت ابھی تک نہیں آیا اور آنا بھی نہیں ہے، لہٰذا ہاتھ پر ہاتھ دھرے بَس انتظار ہی نہ کرتے رہیں، جو کر سکتے ہیں، وہ کرنے میں مَصْرُوف ہو جائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کامیابی آپ کے قدم چُومے گی۔
ایک غریب شخص تھا، وہ کہیں سے گزر رہا تھا، اس کی نظر ایک عالی شان بنگلے پر پڑی، محل نُما خوب صُورت اور عالی شان گھر دیکھ کر اُس کا دِل للچایا، اس کے دِل میں شوق پیدا ہوا کہ کاش! کسی طرح میں بھی ایسا عالی شان گھر بنانے میں کامیاب ہو جاؤں۔ اب اُس نے اُس عالی شان بنگلے پر دستک دِی۔ مُلازِم نے دروازہ کھولا۔ غریب شخص نے درخواست کی کہ میں اس بنگلے کے مالِک سے ملنا چاہتا ہوں۔ چنانچہ اُسے بنگلے کے مالِک کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ غریب شخص نے بنگلے کے مالِک سے پوچھا: جناب! میں بھی ایسا عالی شان گھر بنانا چاہتا ہوں، اس کے لیے مجھے کیا کرنا پڑے گا؟ بنگلے کے مالِک نے بڑی سادگی سے کہا: ٹافیوں کا ایک ڈِبّہ خریدو اور فُٹ پاتھ پر بیٹھ کر بیچنا شروع کر دو! غریب شخص یہ جواب سُن کر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami