Share this link via
Personality Websites!
472753
9208
17 گریڈ کی نوکری ملے گی تو کروں گا، چھوٹی موٹی نوکری مجھ سے نہیں ہوتی۔ ایسوں سے گزارش ہے، جو چھوٹی موٹی نوکری مِل رہی ہے، یہ تَو شروع کیجیے! آپ کو جو مل رہا ہے، اس پر راضِی رہ کر شکر کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اللہ پاک اس میں مزید ترقی عطا فرما دے گا۔
غرض؛ ہم کیوں سوچتے ہیں کہ یہ ملے گا تو میں وہ کروں گا۔ جو نعمت، جو صلاحیت، جتنی وُسْعت اور جتنی طاقت اللہ پاک نے عطا فرمائی ہے، اسے استعمال کرنا شروع کر دیجیے! اللہ پاک آپ کے لیے ترقی اور کامیابی کے دروازے کھول دے گا۔
اپنے دور کے بہت بڑے امام ہوئے ہیں: امام محمد ابن اِدْریس شافعی رحمۃُ اللہ علیہ۔ آج بھی دُنیا میں کروڑوں آپ کے پیروکار موجود ہیں۔ آپ نے اپنا بچپن یتیمی میں گزارا اَور اتنی غربت تھی کہ جب پڑھنے جاتے تو کاغذ، قلم خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے۔ آپ کا انداز مبارَک تھا کہ آپ راہ چلتے ایسی ہڈی کی تلاش میں رہتے جس پر لکھا جا سکے، کلاس میں پہنچ کر انہیں پر لکھا کرتے۔ ([1])
اب آپ سوچئے کہ ہڈی پر لکھا کیا جائے گا؟ مگر آپ کے پاس یہی مُیَسَّر تھا تو اسی کو استعمال کیا، اس انتظار میں نہ رہے کہ پیسے آئیں گے، کتابیں خریدوں گا، کاغذ قلم لُوں گا، پِھر پڑھنے جاؤں گا۔ نہ...!! جو کچھ اللہ پاک نے دیا تھا، اسی پر قناعت کی اور دِل لگا کر پڑھتے رہے۔ آخر آپ کی یہ شکر گزاری کام آئی اور اس اُونچے مقام پر پہنچے کہ اپنے زمانے کے سب سے بڑے عالِم بن گئے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami