Share this link via
Personality Websites!
472749
9208
پاک کی عطا ہے *مال و دولت میرا کمال نہیں ہے، اللہ پاک کی عطا ہے *میں باصلاحیت ہوں، اس میں میرا کیا کمال؟ اللہ پاک کا فضل ہے۔ یُوں ہر ہر نعمت کے مُتَعَلِّق بندہ یہ دِل سے تَسْلِیْم کر لے کہ یہ اللہ پاک کا فضل و کرم ہے، میرا کوئی کمال نہیں ہے، یہ شُکْر ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہ بات یاد رکھیے! نعمت کو اپنا کمال سمجھ لینا عُجْب (یعنی خُود پسندی) کہلاتا ہے۔([1]) اور یہ ناکامی کے اَسْباب میں سے بڑا سبب ہے۔ آپ دیکھیے! قارُون کو اللہ پاک نے خزانے عطا فرمائے تھے، اتنے خزانے کہ آج کے دور میں شاید اتنے بڑے خزانے کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔ اسے قوم نے کہا:
وَ اَحْسِنْ كَمَاۤ اَحْسَنَ اللّٰهُ اِلَیْكَ (پارہ:20، سورۂ قصص:77)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور احسان کر جیسا الله نے تجھ پر احسان کیا۔
یعنی جیسے اللہ پاک نے تجھ پر احسان فرمایا، ایسے ہی تُو بھی صَدَقہ و خیرات کر کے، نیک کاموں پر مال خرچ کر کے، غریبوں، مسکینوں کی دِل جُوئی کر کے، بُھوکوں کی بُھوک مٹا کر اُن پر احسان کیا کر...!! ([2])
قارُون نے آگے سے کیا کہا؟جیسے ہمارے ہاں لوگ کہتے ہیں نا: میری خُون پسینے کی کمائی ہے، میں نے محنت کر کے کامیابی پائی ہے، یہ میری ذِہانت کا کمال ہے تو قارُون نے بھی ایسا ہی جملہ بولا، کہا:
اِنَّمَاۤ اُوْتِیْتُهٗ عَلٰى عِلْمٍ عِنْدِیْؕ- (پارہ:20، سورۂ قصص:78)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یہ تو مجھے ایک علم کی بِنا پر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami