Share this link via
Personality Websites!
خاموشی اِخْتیار فرما لیں، اَہْلِ محلہ کو، اپنے دوست احباب کو نیکی کی دعوت دیتے رہیں اور گھر میں صِرْف اپنا اچھا کردار دکھائیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! وہ وقت آئے گا کہ آپ کے گھر والے خُود ہی آپ کی بات سمجھ جائیں گے *اسی طرح ہم اپنے کاروباری مُعَاملات میں دیکھ لیں *گھریلو مُعَاملات پر غور کر لیں *روز مرَّہ زِندگی پر غور کر لیں، آپ کو ہر جگہ یہ ملے گا، لوگ لڑائی جھگڑوں میں پڑے رہتے ہیں *اُس نے یُوں کیا تَو میں یُوں کروں گا *فُلاں نے مجھے نہیں بُلایا، میں اس کو نہیں بُلاؤں گا *اپنی دُکان پر بیٹھ کر اپنی دُکان پر تَوَجُّہ دینے کی بجائے دوسروں کے مُتَعَلِّق بدگمانیاں کرتے رہیں گے، آج گاہک (Customer) نہیں آئے کیونکہ فُلاں کی نظر بڑی خراب ہے، فُلاں تعویذ کروا دیتا ہے *فُلاں نے جادُو کروا دیا، لہٰذا گھر کا سُکون برباد ہو گیا۔ ارے بھائی! لڑائی جھگڑوں کو چھوڑ دیجیے! یقین مانیے! جتنا وقت ہم دوسروں کو نیچا دِکھانے میں لگاتے ہیں، اس سے آدھا وقت ہی اگر ہم خُود کو سنوارنے پر لگا دیں تو ہم ترقی کر سکتے ہیں۔
لیکن حالات ایسے ہیں کہ اپنا سارا وقت ہم دوسروں کو نیچا دِکھانے میں لگا دیتے ہیں، پِھر اَصْل مقصد میں ناکامی ہوتی ہے تو بدشگونیاں شروع کر دیتے ہیں *کالی بِلّی رستہ کاٹ گئی تھی، اس لیے میں کامیاب نہیں ہوا *فُلاں مَنْحُوْس کا چہرہ دیکھ لیا تھا، اس لیے ناکامی ہو گئی۔
اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ اِخْتلافات کو مینج کرنا (یعنیConflict management) ایک پُورا مضمون (Subject) ہے، ہمیں یہ سیکھنا چاہیے، اِخْتلافات کو بڑھاوا دینا، بَس ہر وقت اِخْتلافات ہی میں پڑے رہنا کافی نہیں ہوتا، یہ ترقی کو روک دیتا ہے، لہٰذا اِخْتلافات کو حکمتِ عملی اور تدبر کے ساتھ مینج(Manage) کر کے اپنے مقصد کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami