Share this link via
Personality Websites!
2،2اور پھر آخر میں ایک سلائی کو سرمے والی کر کے اُسی کو باری باری دونوں آنکھوں میں لگائیےاس طرح کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!تینوں طریقوں پر عمل ہوتا رہے گا۔
اے عاشقانِ رسول !تکریم کے جتنے بھی کام ہوتے ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سب سیدھی جانب سے شروع کیا کرتے، لہٰذا پہلے سیدھی، پِھر اُلٹی آنکھ میں سُرمہ لگائیے۔([1])
عجب نہیں کہ لکھا لوح کا نظر آئے! جو نقشِ پا کا لگاؤں غبار آنکھوں میں([2])
مختلف سُنّتیں سیکھنے کے لیے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کا91صفحات کا رسالہ 550 سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھیے، سُنّتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھراسفر بھی ہے۔
اُلفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خُدا چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو
عِلْم حاصِل کرو، جَہْل زائِل کرو پاؤ گے راحتیں قافلے میں چلو([3])
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami