Share this link via
Personality Websites!
لُومڑی کی طرح کونے میں تَو بیٹھ گیا، یہ کیوں نہ کیا کہ شیر کی طرح خُود بھی کھاتا اور دوسروں کو بھی کھلاتا۔ تجھے ہاتھ، پاؤں، آنکھ، کان سب کچھ دیا گیا، جا! محنت کر، کما، خُود بھی کھا اور دوسروں کو بھی کھلا۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اس واقعہ میں کتنا سیکھنے کا سبق ہے ، ہم تَدْبِیر جھوڑ دیں اور کہیں کہ میرے لیے قدرت اپنے قوانین بدل دے گی اور مجھے بیٹھے بٹھائے ملنا شروع ہو جائے گا یہ خام خیالی ہے۔دُعائیں ضرور مانگیں، نمازیں ضرور پڑھیں، اللہ پاک کا نام ضرور لیں، تِلاوت بھی لازمی کریں لیکن اس کا نتیجہ یہ نہیں ہے کہ ہمارے سارے کام کرشماتی طَور پر خُود بخُود ہو جائیں گے بلکہ نیکی کی برکت یہ ہوتی ہے کہ ہمیں درست تَدْبِیرْ کی راہ مِل جاتی ہے۔
3 شخصوں کی دُعا قبول نہیں ہوتی
حدیثِ پاک میں ہے، رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: 3شخصوں کی دُعا قبول نہیں ہوتی:
(1):جو وِیرانے مکان میں قیام کرے ۔
وضاحت: مثلاً؛ وِیران کھنڈرات میں رات گزارنے کے لیے رُک گیا، اب دُعائیں کرتا ہے کہ یا اللہ پاک! میری حفاظت فرما۔ حدیثِ پاک کے مُطَابِق ایسے شخص کی یہ دُعا قبول نہیں کی جاتی۔
(2):دوسرا وہ مُسَافِر جو راستے پر قیام کرے ۔
وضاحت: پہلے زمانے میں لوگ پیدل سفر کرتے تھے، راستے کچے ہوتے تھے تو راستے پر ٹھہر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami